پاک فوج کا جذبہ خیرسگالی کا شاندار مظاہرہ ،مقبوضہ کشمیر سے غلطی سے سرحد کرنیوالے 2 نوجوانوں کو بھارتی حکام کے حوالے کردیا

پیر 6 جولائی 2015 19:57

پاک فوج کا جذبہ خیرسگالی کا شاندار مظاہرہ ،مقبوضہ کشمیر سے غلطی سے ..

مظفر آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 06 جولائی۔2015ء) پاک فوج نے ایک بار پھر جذبہ خیرسگالی کا شاندار مظاہرہ کرتے ہوئے غلطی سے کنٹرول لائن عبور کرنے والے 2 مقبوضہ کشمیری نوجوان بھارتی حکام کے حوالے کر دیئے، دونوں شہریوں کو چلہانہ کراسنگ پوائنٹ پر بھارتی افواج کے حوالے کیا گیا۔

(جاری ہے)

پیر کو تفصیلات کے مطابق پاک فوج نے مقبوضہ کشمیر کے غلطی سے کنٹرول لائن پار کر کے آزاد کشمیر آنے والے دو نوجوان جن کے نام امتیاز تاؤ بٹ اور سلیم ہیں کو بھارتی حکام کے حوالے کر دیا، پاک فوج نے دونوں نوجوانوں کا طبعی معائنہ کیا اور تفتیش مکمل کرنے کے بعد چلہانہ کراسنگ پوائنٹ پر بھارتی حکام کے حوالے کر دیا

متعلقہ عنوان :