مقبوضہ کشمیر ،حملے کے نتیجے میں بھارتی فوجی ہلاک ہوگیا

بھارتی فوج نے عسکریت پسندوں کی تلاش کیلئے آپریشن شروع کر دیا

جمعرات 9 جولائی 2015 19:02

سرینگر (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 09 جولائی۔2015ء) مقبوضہ کشمیر کے ضلع شوپیاں میں ایک حملے میں بھارتی فوج کا ایک اہلکار ہلاک ہو گیا ۔ بھارتی فوج کی 62راشٹریہ رائفلز کا اہلکار انیش ضلع کے علاقے امام صاحب میں جمعرات کو ہونیوالے ایک حملے میں شدید زخمی ہو گیاجو بعد میں سرینگر کے ایک فوجی ہسپتال میں دم توڑ گیا ۔

(جاری ہے)

بھارتی فوج کے ایک افسر نے سرینگر میں میڈیا کے نمائندوں کو بتایا کہ انیش عسکریت پسندوں کے ساتھ جھڑپ میں ہلاک ہو گیا۔ بھارتی فوج نے عسکریت پسندوں کی تلاش کیلئے علاقے میں ایک بڑا آپریشن شروع کر دیا ہے۔