وزیراعظم آزاد کشمیر کی سید یوسف رضا گیلانی کی رہائش گاہ آمد‘ہمشیرہ کی وفات پر فاتحہ خوانی

اتوار 12 جولائی 2015 12:30

ملتان(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 12 جولائی۔2015ء) وزیر اعظم آزادکشمیر چوہدری عبدالمجید یہاں سابق وزیر اعظم پاکستان سید یوسف رضا گیلانی کی ہمشیرہ کی وفات پر تعزیت کے لیے ان کی رہائش گاہ پر گئے ۔

(جاری ہے)

ان کی ہمشیرہ مرحومہ کے ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی ۔ اس موقع پر آزادکشمیر کے وزیر خزانہ چوہدری لطیف اکبر اور وزیر تعلیم میاں عبدالوحیدان کے ہمراہ تھے ۔