مقبوضہ کشمیر میں آزادی کی جدوجہد میں ایک بار پھر تیز ی،سوشل میڈیا پر کشمیری مجاہدین کی وڈیو نے بھارتی فوج اور حکومت کو شدید پریشانی میں مبتلا کر دیا ،وڈیو کے سامنے آنے کے بعد ہندوستان کی فوج میں بھی شدید سنسنی پھیل گئی

منگل 14 جولائی 2015 14:49

سری نگر(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 14 جولائی۔2015ء ) کشمیر میں جاری مسلح جدوجہد میں ایک بار پھر تیز آ نے لگی ،سوشل میڈیا پر جاری ہونے والی 'کشمیری مجاہدین' کی وڈیو نے ہندوستان کی فوج اور نریندر مودی کی حکومت کو شدید پریشانی میں مبتلا کر دیا ۔سامنے آنے والی وڈیو میں کشمیری نوجوانوں کو فوجی وردی میں جدید اسلحے کے ساتھ آپس میں گفتگو کرتیاور وڈیو بناتے دکھایا گیا ۔

(جاری ہے)

یہ نوجوان کشمیر میں مسلح جدوجہد میں مصروف مجاہدین کے مجاہد ہیں۔ہندوستانی حکام کے مطابق جموں کشمیر پولیس کا سائبر سیل اس ویڈیو کا جائزہ لے رہا ہے۔وڈیو کے سامنے آنے کے بعد ہندوستان کی فوج میں بھی شدید سنسنی پھیل گئی ۔خیال رہے کہ حالیہ دنوں میں ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں احتجاج میں شدت آئی ہے اور مختلف علاقوں میں مظاہروں میں پاکستان کے پرچم بھی لہرائے گئے ۔