ملک میں کرپشن کی جنگ ہو یاتحریک آزادی کی اپنی پرواز جا ری رکھیں گے ‘ان لوگو ں کو سلام پیش کرتا ہو ں جو بغیر کسی لالچ کے تحریک انصاف کے ساتھ کھڑے ہیں ‘عمران خان پاکستان کی تاریخ کے عظیم لیڈر ہیں

امیدوار اسمبلی حلقہ 5 کھوئی رٹہ و تحریک انصاف آزاد کشمیر کے مرکزی رہنما ڈاکٹر نثار انصر ابدالی کی صحافیوں سے بات چیت

جمعہ 24 جولائی 2015 18:04

سیری(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 24 جولائی۔2015ء) امیدوار اسمبلی حلقہ 5 کھوئی رٹہ و تحریک انصاف آزاد کشمیر کے مرکزی رہنما ڈاکٹر نثار انصر ابدالی نے کہا کہ ملک میں کرپشن کی جنگ ہو یاتحریک آزادی کی اپنی پرواز جا ری رکھیں گے ان لوگو ں کو سلام پیش کرتا ہو ں جو بغیر کسی لالچ کے تحریک انصاف کے ساتھ کھڑے ہیں پا کستان تحریک انصاف کے چیر مین عمران خان پاکستان کی تاریخ کے عظیم لیڈر ہیں آج آزاد کشمیر میں تحریک انصاف مضبوط ترین سیاسی قوت کے طور پر سا منے آئی ہے بیرسٹر سلطان محمود چوہدری قومی لیڈر ہیں یہ قومی لیڈر لاکھو ں افراد کے دلو ں کی دھڑکن بن چکا ہے کیوں کی انہوں نے ہمیشہ تحریک آزادی کے عَلم کو بلند رکھاحلقہ کھوئی رٹہ میں موجودہ و سابق وزرا ء نے حلقہ 5 کا استحصال کیا ہے ان خیالات کا اظہار امیدوار اسمبلی حلقہ 5 کھوئی رٹہ و تحریک انصاف کے مرکزی رہنما ڈاکٹر نثار انصر ابدالی نے پاسبان پریس کلب کھوئی رٹہ کے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیاانہوں نے کہا کہ نوجوان طبقہ پی،ٹی،آئی کو سود مندثابت کرنے میں اہم رول ادا کر رہا ہے نسل نو کی ذمہ داری ہے کہ وہ ملک کی بقا ء اور سا لمیت کے لیے ہر سطح پر جاندار کردار ادا کریں قومی ترقی اور خوشحالی کے لیے قائد کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کے ساتھ شانہ بہ شانہ کھڑے ہیں انہوں نے کہا کہ ہماری سیاست عوام سے شروع ہوتی ہے اور عوام پر ہی ختم ہوتی ہے ہم بھرپور انداز سے عوامی خدمت کا سلسلہ جاری رکھیں گے چیرمین تحریک انصاف عمران خان کے لیے ہر طرح کی قربانی دینے کے لیے تیار ہیں اور با لخصوص ان نوجوانوں کے لیے جنہوں نے مشکل وقت میں جماعت اور قائد کا ساتھ دیا انہو ں نے کہا کہ بادل چھٹنے والے ہیں اور بہت جلد آزاد کشمیر کے اندرپی ٹی آئی کی حکو مت ہو گی اور عوامی مسائل حل ہونگے پی ٹی آئی جب بھی اقتدار میں آئے گی عوامی طاقت سے آئے گی۔