مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجیوں نے گزشتہ ماہ 17 بے گناہ کشمیریوں کو شہید کیا،رپورٹ

ہفتہ 1 اگست 2015 16:29

سرینگر(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ یکم اگست۔2015ء) مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجیوں نے ریاستی دہشت گردی کی جاری کاروائیوں کے دوران گزشتہ ماہ جولائی میں ایک بچے سمیت 17 بے گناہ کشمیریوں کو شہید کردیا۔

(جاری ہے)

کے ایم ایس کے ریسرچ سیکشن کی جانب سے جاری کئے گئے اعداد و شمار کے مطابق ان شہادتوں کے نتیجے میں 1 خاتون بیوہ اور 4 بچے یتیم ہو گئے۔ فوجیوں نے تین کشمیریوں کو زیر حراست لاپتہ کیا۔ بھارتی فوجیوں اور پولیس اہلکاروں کی طرف سے گزشتہ ماہ پر امن مظاہرین پر طاقت کے وحشیانہ استعمال کی وجہ سے 227 افراد زخمی ہوئے جبکہ حریت رہنماؤں اور کارکنوں سمیت 440 شہریوں کو گرفتار کیا گیا۔ بھارتی فوجیوں نے گزشتہ ماہ 5 رہائشی مکانات تباہ کیے جبکہ 11 خواتین کی بے حرمتی کی۔

متعلقہ عنوان :