پاکستانی فوج نے مقبوضہ کشمیر میں لائن آف کنٹرول سے ملحقہ بھارتی فوجی چوکیوں پر بلااشتعال فائرنگ کی؛بھارت کا پھر الزام

جمعہ 7 اگست 2015 20:41

سرینگر(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔07اگست۔2015ء) بھارت نے ایک بار پھر الزام عائد کیا ہے کہ پاکستانی فوج نے مقبوضہ کشمیر میں لائن آف کنٹرول سے ملحقہ بھارتی فوجی چوکیوں پر بلااشتعال فائرنگ کی ہے تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی دفاعی ترجمان نے بتایا کہ پاک فوج نے ضلع پونچھ میں سابزیان علاقے میں لائن آف کنٹرول سے بھارتی فوجی چوکیوں پر بلااشتعال فائرنگ اور گولہ باری کی بھارتی فوج نے بھی بھرپور جوابی کارروائی کی جس کے نتیجے میں دونوں اطراف جھڑپ ہوئی تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا