سرینگر، بھارتی قابض فوج نے حریت رہنما میر واعظ عمر فاروق کو گھر میں نظر بند کردیا

اتوار 9 اگست 2015 16:12

سری نگر (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 09 اگست۔2015ء) بھارتی قابض فوج نے حریت رہنما میر واعظ عمر فاروق کو گھر میں نظر بند کردیا‘ میر واعظ عمر فاروق نے گزشتہ روز کاک پورہ میں بھارت مخالف ریلی سے خطاب کرنا تھا۔

(جاری ہے)

اتوار کو حریت رہنما میر واعظ عمر فاروق نے نظر بند کئے جانے کے بعد اپنے ایک بیان میں کہا کہ سیاسی رہنماؤں کو نظر بند کرکے انسانی حقوق پامال کئے جارہے ہیں۔ عالمی برادری اور انسانی حقوق کے ادارے سیاسی رہنماؤں کی نظر بندی کا نوٹس لیں۔