سرتاج عزیز کی پاک بھارت وزرائے اعظم کی ملاقات میں مسئلہ کشمیر پر بات نہ ہونے کا جواب دینے کیلئے تازہ سوال جمع کروانے کی ہدایت

پیر 10 اگست 2015 22:38

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 10 اگست۔2015ء) مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے شنگھائی تعاون کانفرنس میں پاک بھارت وزرائے اعظم کی ملاقات میں مسئلہ کشمیر پر بات نہ ہونے کا جواب دینے کیلئے تازہ سوال جمع کروانے کی ہدایت کر دی ۔

(جاری ہے)

پیر کو قومی اسمبلی میں وقفہ سوالات کے دور ان ایک خاتون رکن نے شنگھائی تعاون کانفرنس میں وزیر اعظم نواز شریف اور بھارتی وزیر اعظم نریندرمودی کی ملاقات میں مسئلہ کشمیر پر بات نہ ہونے سے متعلق سوال کیا تو مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے جواب دیا کہ اس کیلئے تازہ سوال جمع کروائیں ۔