عدالت نے پولیس اہلکار کے قتل میں ملوث ایم کیو ایم کے 3کارکنوں کو اشتہاری قرار دیدیا

بدھ 12 اگست 2015 21:00

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 12 اگست۔2015ء) انسداد دہشت گردی عدالت نے پولیس اہلکار کے قتل میں ملوث ایم کیوایم کے تین کارکنوں کو اشتہاری قرار دے دیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پولیس اہلکار ذیشان اکرم قتل کیس میں پولیس کی جانب سے ایم کیو ایم کے تین کارکنان کے مفرور ہونے کی رپورٹ پیش کردی گئی جس کے بعد عدالت نے سلیم عرف اچھن،سعد صدیقی اور ندیم کو اشتہاری قرار دے دیا ۔ملزموں نے 2007میں پولیس اہلکار کو سعودآباد میں قتل کیا تھا۔ قتل میں ملوث دو ملزم نعیم عرف گڈو اور حبیب الرحمان کو پولیس پہلے ہی گرفتار کرچکی ہے۔