دہشتگرد بزدلانہ کارروائیوں سے حوصلے پست نہیں کرسکتے،وزیراعظم
صدر، وزیراعظم،وزیراعلیٰ پنجاب کی شدیدمذمت،وفاقی وزیر داخلہ ، وزیر اطلاعات، گورنرووزیراعلیٰ خیبرپختونخوا ، گورنر پنجاب ، چیئرمین سینٹ ، سپیکر قومی اسمبلی کی سانحہ اٹک کی مذمت عمران خان ،سراج الحق ، آصف زرداری ، فضل الرحمان ، الطاف حسین ، چودھری شجاعت ، شیخ رشید ، محمود اچکزئی ، آفتاب شیر پاؤ ، اسفندر یار اور دیگر سیاسی جماعتوں کی بھی مذمت
اتوار اگست 17:08
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 16 اگست۔2015ء) وزیر داخلہ پنجاب کرنل (ر) شجاع خانزادہ کے ڈیرے پر خودکش حملے میں کرنل (ر) شجاع خانزادہ سمیت 10 افراد کی شہادت اور 15 افراد زخمی ہونے پر صدر ، وزیر اعظم ، وزیر اعلی پنجاب ، وفاقی وزیر داخلہ ، وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات ، گورنر خیبرپختونخوا ، گورنر پنجاب ، وزیر اعلی خیبرپختونخوا ، چیئرمین سینٹ ، سپیکر قومی اسمبلی ،وزیر داخلہ بلوچستان سمیت ملک کی سیاسی قیادت نے سانحہ اٹک کی شدید الفاظ میں مذمت کی ۔
تفصیلات کے مطابق اتوار کے روز اٹک کی تحصیل حضرو کے علاقے شادی خان گاؤں میں صوبائی وزیر داخلہ پنجاب کرنل (ر) شجاع خانزادہ کے ڈیرے پر خودکش دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں پنجاب کے صوبائی وزیر داخلہ کرنل (ر) شجاع خانزادہ ، ڈی ایس پی سید شوکت شاہ سمیت 10 افراد شہید جبکہ 15 شدید زخمی ہو گئے ۔(جاری ہے)
وزیر اعظم نواز شریف سمیت ملک کی اعلی سیاسی قیادت نے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ۔
وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ دہشت گرد بزدلانہ کارروائیوں سے قوم کے حوصلے پست نہیں کر سکتے ۔ ملک سے دہشت گردوں کا مکمل خاتمہ کیا جائے گا اور دہشت گردوں کے خلاف کارروائیاں جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا ۔ وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے واقعہ سے مکمل تحقیقات کا حکم دیتے ہوئے آئی جی پنجاب سے رپورٹ طلب کر لی ۔اس موقع پر ملک کی تمام سیاسی قیادت جن میں عمران خان ،سراج الحق ، سابق صدر آصف علی زرداری ، مولانا فضل الرحمان ، الطاف حسین ، چودھری شجاعت حسین ، شیخ رشید احمد ، محمود خان اچکزئی ، آفتاب شیر پاؤ ، اسفندر یار ولی خان اور دیگر سیاسی جماعتوں کے قائدین نے دھماکے اورہلاکتوں کی مذمت کرتے ہوئے کرنل (ر ) شجاع خانزادہ کی شہادت پر افسوس کا اظہار کیا ہے اور مذمتی بیانات میں کہا ہے کہ شجاع خانزادہ کی شہادت رائیگاں نہیں جائے گی ۔ ملک کے لئے ان کی خدمات قابل ستائش ہیں ۔جو کبھی فراموش نہیں کی جائیں گی اور کہا کہ حکومت کو چاہئے کہ دہشت گردوں کے خلاف بلاتفریق کارروائی کرے اور ان کو منطقی انجام تک پہنچائیں تاکہ ملک میں امن قائم ہو ۔وزیر اعظم ، صدر اور تمام سیاسی رہنماؤں سانحہ اٹک میں جاں بحق افراد کی دعا کی اور لواحقین کو اس مشکل کی گھڑی میں صبر کی تلقین کیمزید متعلقہ خبریں پڑھئیے :
مزید اہم خبریں
-
ٹیوٹا پاکستان کا کرولا ایکس ایل آئی اور جی ایل آئی بند کرنے کا فیصلہ
-
گوگل کو خیرباد کہہ کر پاکستان واپس آنے والی تانیہ ایدروس جہانگیر ترین کی شکر گزار
-
دعا اغوا کیس میں اہم ترین پیش رفت، زخمی ہونے والا دوست حارث ہوش میں آگیا
-
امریکا میں نامِ’محمد‘ کی گونج
-
بابا گرونانک کی پیدائش پر چھٹی کا اعلان
-
پاک افغان سرحد پر بارودی سرنگ کا دھماکہ
-
کراچی ، مختلف علاقوں میں ہلکی بارش اور بوندا باندی سے موسم مزید سرد ہوگیا
-
آصف علی زرداری کی بھی بیرون ملک جانے کی تیاریاں
تازہ ترین خبریں
-
چین نے بلند وبالا عمارات کیلئے خودکارصفائی کا نیا تعمیراتی موادتیارکر لیا
-
وزیراعظم عمران خان کو ہی دیکھ لیں انہوں نے ملک میں کرکٹ کا کیا حشر کیا ہوا ہے،جاوید میانداد
-
افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کی آڑمیں اشیاء کی اسمگلنگ، مارکیٹیں بھارتی اشیاء سے بھر گئیں،حاجی ندیم الرحمان
-
گلوکار و اداکار محسن عباس کی چار ماہ بعد شوبز میں واپسی، گیت ’’روح‘‘ لانچ کردیا
-
سیرت النبیﷺ کی معلومات کو عام کرنا قابلِ تقلید عمل ہے، نجیب ہارون
-
پہلی مرتبہ کوئی امریکی کرکٹر پاکستان کے میدانوں میں ایکشن میں نظر آئے گا
-
اوبر گاڑیوں میں دو سال کے اندر جنسی ہراسانی کے چھ ہزار واقعات رپورٹ
-
جسم کو بجلی پہنچا کر درد دور کرنے والی اسمارٹ پٹی متعارف
-
افغانستان میں طالبان جنگجوئوں کے حملے میں 10 پولیس اہلکار ہلاک
-
بھارت ،خودکشی کرنے والی لڑکی کی اسپتال کے آئی سی یو میں شادی
اسلام آباد کی خبریں
-
روضہ رسول ؐکے چابی بردار شیخ نوری محمد علی کا اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کا دورہ
-
اسلام آباد ٹریفک پولیس مثالی پولیس اوررول ماڈل ہے، شہریوں کو ہر ممکن سفری سہولیات فراہم کی جائیں،خالد رشید
-
شہریوں کی جان ومال کے تحفظ کے لئے شاہین سکواڈز تشکیل دے گئے ہیں، وقار الدین سید
-
برطانوی اوپن یونیورسٹی کا AIOUکے راولپنڈی ریجن کا دورہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2019, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.