باجوڑ ایجنسی سے پیپلز پارٹی کے رہنما اخونزادہ چٹان کا بیٹا اغوا

پیر 17 اگست 2015 11:16

باجوڑ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 17 اگست۔2015ء) سابق صدر آصف علی زرداری کے مشیر برائے فاٹا امور اخونزادہ چٹان کے 10 سالہ بیٹے کو اغوا کر لیا گیا۔نجی ٹی وی کے مطابق باجوڑ ایجنسی میں پیپلز پارٹی کے رہنما اخونزادہ چٹان کا 10 سالہ بیٹا سید حسین شاہ اسکول جانے کے لئے گھر سے نکلا تو نامعلوم افراد نے تحصیل خار کے علاقے حاجی لونگ سے اسے اغوا کر لیا ۔

اخوانزادہ چٹان نے کہاہے کہ انکے بیٹے کو گھر کے باہر سے کسی نے اغوا کیا۔

(جاری ہے)

10 سالہ حسین شاہ اسکول جانے کے لئے گھر سے نکلا تھا کہ باہر گاڑی میں موجود افراد نے حسین شاہ کو اٹھا لیا، ا خوانزادہ چٹان نے کہا کہ انکے گارڈز نے فائرنگ بھی کی لیکن وہ انکے بیٹے کو لے کر بھاگ گئے۔انہوں نے اپیل کی انکے بیٹے کی بازیابی کے لیے انتظامیہ فوری اقدامات کرے۔ دوسری جانب پولیٹیکل انتظامیہ کا کہنا ہے کہ لیویز اہلکاروں کی جانب سے اغوا کاروں کا تعاقب کیا جا رہا ہے۔واضح رہے کہ اخونزادہ چٹان سابق صدر آصف علی زرداری کے مشیر برائے فاٹا امور ہیں۔

متعلقہ عنوان :