پاکستان مسئلہ کشمیر میں کوئی لچک نہیں دکھائے گا، مفتی عبدالقادر جعفر

ہفتہ 22 اگست 2015 20:54

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 22 اگست۔2015ء) اسلامی یکجہتی کونسل کے اراکین مفتی عبدالقادر جعفر، علامہ قاری سجاد تنولی، علامہ عبدالخالق فریدی، علامہ روشن دین الرشیدی نے اپنے جاری کردہ بیا ن میں کہا کہ پاکستان مسئلہ کشمیر میں کوئی لچک نہیں دکھائے گا، بھار ت پاک فوج سے ڈر کر مذاکرات سے خود پیچھے ہٹا ہے اور بھارت اچھی طرح سمجھ چکا ہے کہ پاک فوج ڈٹ گئی ہے ۔

(جاری ہے)

اُنہوں نے کہاکہ عسکری قیادت کو سلام کرتے ہوئے کہ اُنہوں نے بھارت کے کسی ڈکٹیشن اور شرائط کو قبول نہ کرکے بہت اچھا اقدام کیاہے بھار ت نے روایتی ہٹ دھرمی کامظاہر ہ کیا ہے اور اس کا ہمیشہ سے یہ وطیرہ رہا ہے کہ عالمی قوتوں کی خوشنودی حاصل کرنے کے لئے مذاکرات کا را گ الاپتا ہے اور پس پردہ رہ کر پاکستان کے اند ربراہ راست تخریب کاریوں میں مصروف عمل رہتا ہے ۔

حکمران اپنی کرسی کے خاطر اور کاروبارکے خاطر مذاکرات کا ڈھونگ رچاتے ہیں ۔پاکستانی کے حکمرانوں کو پاکستانی عوام کی دل کی آواز بھارت کے سامنے ڈٹ کر بیان کی جائے اور پاکستانی عوام ہمیشہ سے مذاکرات کی حامی رہی ہے مگر مذاکرات کو ہماری کمزوری نہ سمجھاجائے پاکستانی عوام پاک فوج کے شانہ بشانہ بھارت کو اینٹ کا جواب پتھر سے دینے کی صلاحیت رکھتی ہے۔