محکمہ موسمیات کی اگلے تین روز میں کراچی سمیت سندھ اور بلوچستان شدید گرمی کی پیشگوئی

بدھ 30 ستمبر 2015 11:47

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 30 ستمبر۔2015ء ) محکمہ موسمیات نے اگلے تین روز میں کراچی سمیت سندھ اور بلوچستان میں شدید گرمی کی پیشگوئی کی ۔ آئندہ 24گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہے گا جبکہ کراچی سمیت صوبہ سندھ اور جنوبی بلوچستان میں موسم شدید گرم رہیگا۔اگلے تین روز کے دوران کراچی سمیت صوبہ سندھ اور جنوبی بلوچستان کے بیشتر علاقے شدید گرمی کی لپیٹ میں رہیں گئے۔

(جاری ہے)

آئندہ تین سے چار روز کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہنے کا امکان ہے۔ گزشتہ24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہا تاہم پارہ چنار میں 07 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔گزشتہ روز ریکارڈ کیے گئے گرم ترین مقامات میں سب سیزیادہ درجہ حرارت تربت،شہیدبینظیرآباد، لسبیلا اور سکھر میں 40 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ رحیم یار خان، سبی اور پڈعیدن 39 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :