بیرسٹر سلطان سے رچرڈ اولسن کی تفصیلی ملاقات ، مسئلہ کشمیر، پاکستان وآزاد کشمیر کی سیاسی صورتحال ، دیگر باہمی امور پر تبادلہ خیال

جمعہ 2 اکتوبر 2015 19:11

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 02 اکتوبر۔2015ء) آزاد کشمیر کے سابق وزیر اعظم و کشمیر پی ٹی آئی کے صدر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری سے اسلام آباد میں انکی رہائشگاہ پر پاکستان میں امریکہ کے سفیر رچرڈ اولسن کی تفصیلی ملاقات ۔ملاقات میں مسئلہ کشمیر ، پاکستان و آزاد کشمیر کی سیاسی صورتحال اور دیگر باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

(جاری ہے)

بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے امریکی سفیر کو اپنے مجوزہء دورہ امریکہ جس میں 25 اکتوبر کو نیویارک میں اقوام متحدہ کے سامنے ملین مارچ کیا جارہا ہے کی تفصیلات سے بھی آگاہ کیا۔ بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں چلنے والی جمہوری تحریک اور میری سفارتی کوششوں کی حمایت کی جانی چاہیے تاکہ خطے میں حالات کو بہتر کیا جا سکے۔اس موقع پر دونوں نے لائن آف کنٹرول پر کشیدگی اور پاک، بھارت کے درمیان مذاکرات کے تعطل پر بھی تشویش کااظہار کیا اور کہا کہ خطے میں قیام امن کے لئے جلد مذاکرات کیے جانے چاہیں۔