امریکی صدر کے ساتھ وزیراعظم کی ملاقات میں افغانستان کی صورتحال اور پاکستان میں بھارتی مداخلت پر تفصیلی بات چیت ہوئی ، افغانستان میں امن اور بھارت کے ساتھ کشیدگی ہمارے اہم مسائل ہیں ، امریکہ نے ضرب عضب کی کامیابیوں کو سراہا ہے ، ملاقات میں نیوکلیئر پروگرام کے حوالے سے کوئی بات چیت نہیں ہوئی ، وزیر دفاع خواجہ آصف
جمعرات 22 اکتوبر 2015 23:40
واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔22اکتوبر۔2015ء) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ امریکی صدر کے ساتھ وزیراعظم کی ملاقات میں افغانستان کی صورتحال اور پاکستان میں بھارتی مداخلت پر تفصیلی بات چیت ہوئی ، افغانستان میں امن اور بھارت کے ساتھ کشیدگی ہمارے اہم مسائل ہیں ، امریکہ نے ضرب عضب کی کامیابیوں کو سراہا ہے ، ملاقات میں نیوکلیئر پروگرام کے حوالے سے کوئی بات چیت نہیں ہوئی ۔
وہ جمعرات کو یہاں میڈیا سے گفتگو کررہے تھے ۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نواز شریف کی باراک اوباما سے اہم ملاقات ہوئی جس میں بہت سے مسائل پر تفصیلی بات چیت کی گئی ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں بھارتی مداخلت کے ثبوت امریکہ کو فراہم کردیئے گئے ہیں ، افغانستان میں امن اور بھارت کے ساتھ کشیدگی ہمارے دو اہم مسائل ہیں ۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ امریکہ نے دہشتگردی کے خلاف جاری آپریشن ضرب عضب کی کامیابیوں کو سراہا ہے جبکہ باراک اوباما نے پاک فوج کی تعریف کی ہے ، خواجہ آصف نے کہا کہ ہمارا مقصد افغانستان میں امن کا قیام ہے کیونکہ خطے میں امن و استحکام کیلئے افغانستان میں امن ضروری ہے ۔
انہوں نے کہا کہ ہم نے امریکہ کو پاکستان کے سیکیورٹی خدشات سے آگاہ کیا ، باراک اوباما اور وزیراعظم نواز شریف کی ملاقات سے متعلق مشترکہ اعلامیہ میں کشمیر کا ذکر بڑی کامیابی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ امریکی حکام کے ساتھ ملاقاتوں میں نیوکلیئر پروگرام کے حوالے سے کوئی بات چیت نہیں ہوئی ۔مزید اہم خبریں
-
یورپ: وباء اور بچوں میں موٹاپے کے درمیان تعلق پر رپورٹ
-
تارکین وطن کی کشتی الٹنے سے ہلاکتوں پر یو این اداروں کا اظہار افسوس
-
میانمار میں غلط معلومات اور نفرت انگیزی پر یو این کو تشویش
-
یو این رکنیت کی ناکام فلسطینی کوشش پر جنرل اسمبلی میں بحث
-
عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتیں کم ہو گئیں
-
حکومت کو سمجھائیں گے کہ نجکاری کی بجائے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کی طرف بڑھیں
-
خیبرپختونخواہ حکومت کا پنجاب کے کسانوں سے گندم خریدنے کا فیصلہ
-
ظلم کے خلاف اورعادلانہ نظام کے لیے جدوجہد جھاد ہے،سراج الحق
-
اسرائیل کو تسلیم کرنے والی پارلیمنٹ کی اینٹ سے اینٹ بجا دی جائے گی‘مولانا فضل الرحمن
-
ابوظہبی بین الاقوامی کتاب میلہ میں پاکستان کے ادبی شاہکار اور فنکار ادب وفن کے مداحوں کی توجہ کا محور
-
کلر کہار کے قریب خاتون کی موٹروے پولیس افسران سے بدتمیزی
-
سید یوسف رضا گیلانی نے سینئر افسر سید حسنین حیدر کو سیکرٹری سینیٹ مقرر کر دیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.