بھارتی اور پولیس کا آپریشن ٗ فائرنگ کے تبادلے میں بھارتی فوج کا کر نل ہلاک ٗ ایک اہلکار زخمی

منگل 17 نومبر 2015 21:37

سرینگر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔17 نومبر۔2015ء) لائن آف کنٹرول کے قریب بھارتی فوج اور پولیس کے آپریشن کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں بھارتی فوج کا کرنل ہلاک اور ایک اہلکار زخمی ہوگیا۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا کے مطابق مقبوضہ جموں کشمیر کے ضلع کپواڑا میں حاجی ناکا کے جنگلات میں قابض بھارتی فوج اور پولیس نے مشترکہ ا?پریشن کیا جس کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں کرنل سنتوش کمار اور ایک پولیس کانسٹیبل شدید زخمی ہوگیا جنہیں فوری طور پر ہسپتال پہنچایا گیا جہاں کرنل سنتوش کمار ہلاک ہوگیا۔ کرنل سنتوش کمار راشٹریا رائفلز کا کمانڈنگ افسر تھا اور حاجی ناکا کے جنگلات میں آپریشن میں کمان سنبھالے ہوئے تھا