مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فوج کا کریک ڈاؤن ، متعدد حریت رہنماوں کو گھروں اور جیلوں میں نظربند کردیا

بدھ 18 نومبر 2015 17:25

سری نگر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔18 نومبر۔2015ء) مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی غاصب افواج نے حریت رہنماوں کیخلاف کریک ڈاون کرتے ہوئے متعدد رہنماوں کو نظر بند کردیا ۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق مودی سرکارکیخلاف اجلاس بلانے پر تنگ نظر ہندو غاصب افواج نے کئی حریت رہنماوں کو گھروں اورجیلوں میں نظربندکردیا ۔ حریت رہنما میرواعظ نے مودی سرکارکیخلاف اجلاس کی کال دی تھی جس پر میرواعظ عمرفاروق اور بزرگ حریت رہنما سید علی گیلانی کوگھروں میں نظربندکردیاگیا جبکہ شبیراحمدشاہ،نعیم احمد خان سمیت متعدد حریت رہنماوں کو جیلوں میں نظربند کردیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :