تعلیمی ادارے قوم کا سرمایہ ہوتے ہیں جہاں قوموں کی تعمیر ہوتی ہے ٗ تعلیمی پیکیج کی منظوری کا کریڈٹ غازیوں ٗشہیدوں کو جاتا ہے ٗ گرلز انٹر کالج کوئیاں کھائی گلہ بھی میں نے دیا تھا اور اب ڈگری کالج کے افتتاح کا اعزاز بھی مجھے ملا ٗکوئی طوفان بن کرکہتا ہے کہ ہم آنیوالے ہیں ٗاقتدار انہی کو ملتا ہے جن کی سوچ و فکر عوا م کیلئے ہوتی ہے ‘پیپلز پارٹی کارکردگی کی بنا پر آئندہ بھی حکومت بنائے گی ٗ بھارت کشمیریوں کی تحریک آزادی کودنیا بھر میں دہشتگردی سے منسوب کررہا تھا ‘میں نے اﷲ سے دعا مانگی کہ وہ مجھے موقع دے کہ میں کشمیر کی آزادی کیلئے کام کر سکوں اور اﷲ نے مجھے موقع دیا اور ہم نے دنیا کو باور کروایا کہ کشمیر میں کوئی دہشت گرد نہیں کشمیری اپنی آزادی کیلئے جدوجہد کر رہے ہیں‘ الیکشن مقررہ وقت پر ہونگے نہ ایک دن پہلے نہ بعد میں

صدر آزاد کشمیرسردار یعقوب کاگرلز ڈگری کالج اپر کوئیاں کھائی گلہ کی افتتاحی تقریب سے بطور مہمان خصوصی خطاب

جمعرات 3 دسمبر 2015 17:53

کھائی گلہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔03 دسمبر۔2015ء) صدر ریاست الحاج سردارمحمد یعقوب خان نے کہا کہ تعلیمی ادارے قوم کا سرمایہ ہوتے ہیں جہاں قوموں کی تعمیر ہوتی ہے ٗ تعلیمی پیکیج کی منظوری کا کریڈٹ غازیوں ٗشہیدوں کو جاتا ہے ٗ گرلز انٹر کالج کوئیاں کھائی گلہ بھی میں نے دیا تھا اور اب ڈگری کالج کے افتتاح کا اعزاز بھی مجھے ملا ٗکوئی طوفان بن کرکہتا ہے کہ ہم آنیوالے ہیں ٗاقتدار انہی کو ملتا ہے جن کی سوچ و فکر عوا م کیلئے ہوتی ہے ٗپاکستان پیپلز پارٹی اپنی کارکردگی کی بنا پر آئندہ بھی حکومت بنائے گی ٗ بھارت کشمیریوں کی تحریک آزادی کودنیا بھر میں دہشت گردی سے منسوب کررہا تھا میں نے اﷲ سے دعا مانگی کہ وہ مجھے موقع دے کہ میں کشمیر کی آزادی کیلئے کام کر سکوں اور اﷲ نے مجھے موقع دیا اور ہم نے دنیا کو باور کروایا کہ کشمیر میں کوئی دہشت گرد نہیں بلکہ کشمیری اپنی آزادی کیلئے جدوجہد کر رہے ہیں ۔

(جاری ہے)

الیکشن مقررہ وقت پر ہونگے نہ ایک دن پہلے نہ بعد میں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روزگرلز ڈگری کالج اپر کوئیاں کھائی گلہ کی افتتاحی تقریب سے بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا۔ تقریب کی صدارت وزیرسماجی بہبود و ترقی نسواں محترمہ فرزانہ یعقوب نے کی۔ قبل ازیں جب صدر ریاست جلسہ گاہ پہنچے تو ڈھول کی تھاپ پر ان کا بھرپور استقبال کیا گیا۔

ایڈمنسٹریٹر ٹاؤن کمیٹی کھائی گلہ سردار غلام فاروق اور دیگر معززین نے انہیں ہار پہنائے۔ صدر ریاست کو لوگوں کے جھرمٹ میں ڈگری کالج کی تختی کی نقاب کشائی کیلئے لایا گیا۔ اس موقع پر قاری سفیر جلالی نے دعا کی جبکہ دیگر لوگوں نے مٹھائیاں تقسیم کیں۔اس موقع پر ان کے وزیر سماجی بہبود محترمہ فرزانہ یعقوب ٗ ڈائریکٹر کالجز شاہین عشائی ٗ ایڈمنسٹریٹر میونسپل کارپوریشن راولاکوٹ خان ظفر ٗ عمران ظریف ٗ قاضی عتیق ٗ ڈاکٹر حلیم بھی ان کے ہمراہ تھے۔

تقریب میں سکول کی طالبات ٗ عوام علاقہ اور کارکنان پیپلز پارٹی اور پی ایس ایف کی بڑی تعداد موجود تھی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر ریاست نے کہا کہ کھائی گلہ پانچ یونین کونسلوں کا مرکز ہے اور اس کی اہمیت سے انکار نہیں کیا جا سکتا۔ میں 2009ء میں اس کالج کو ڈگری کرنے کا سوچا تھاآج اﷲ کے فضل سے اور وزیراعظم آزاد کشمیر کے تعاون سے یہ ممکن ہو ا ہے۔

انہوں نے کہا کہ جب وزیر تھا تو میں نے انٹر کالج دیا تھا اور آج ڈگری کالج کوئیاں کھائی گلہ کے افتتاح کا بھی اعزاز حاصل ہوا ہے۔ جن لوگوں نے میرے سیاسی کیریئر میں میرا بھرپور ساتھ دیا ان کی محنت اور کاوشوں کو فراموش نہیں کیا جا سکتا۔ انہوں نے کہا کہ جب میں وزیراعظم تھا تو مجھے احساس ہوا تھا کہ بھارت کشمیر کے خلاف کیا سازشیں کر رہا ہے میں نے اﷲ سے دعا کی تھی کہ مجھے موقع ملے تو میں جو مظالم بھارت کشمیر میں ڈھا رہا ہے اُس کو دنیا کے سامنے بے نقاب کروں۔

اﷲ نے مجھے موقع دیا اور ہم نے دنیا کو باور کرایا کہ کشمیری دہشت گردنہیں بلکہ اپنے وطن کی آزادی کی جدوجہد کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ مجھے یہاں کے تمام مسائل کا بخوبی علم ہے اور اﷲ نے چاہا تو ہم ادارے میں سٹا ف کی کمی اور دیگر مسائل کو درجہ بدرجہ حل کرنے کی بھرپور کوشش کریں گے۔ انہوں نے 35 سالوں بعد حکومت نے 5میڈیکل کالجز اور یونیورسٹیاں دیں جو پاکستان پیپلز پارٹی کی حکومت کا سنہری کارنامہ ہے۔

محترمہ فرانہ یعقوب نے کہا کہ 60سالہ تاریخ میں پہلی مرتبہ پیپلز پارٹی کی حکومت نے تعلیمی پیکیج دیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ ہم نے بندوق کے زور پر کشمیر کو آزاد نہیں کروانا بلکہ قلمکے ہتھیار سے لیس ہو کر کشمیر کو آزادی دلانا ہے۔ پرنسپل ادارہ ہذا نصرت یوسف نے سپاس عقیدت پیش کیا۔ اس موقع پر ڈائریکٹر کالجز محترمہ شاہین عشائی نے ڈگری کالج کوئیاں کھائی گلہ کا نوٹیفیکیشن محترمہ فرزانہ یعقوب کو پیش کیا جنہوں نے نوٹیفیکیشن پرنسپل ادارہ ہذا کے حوالے کیا۔

تقریب سے صدر اور وزیر حکومت کے علاوہ ڈائریکٹر کالجز شاہین عشائی ٗ سردار خالد محمود ایڈووکیٹ ٗ سردار اصغر خان ٗ ظفر محمود ٗ وحید اعظم اور دیگر نے خطاب کیا جبکہ کرن ناز ٗ بنیش شوکت اور دیگر نے حمدونعت اور ترانہ پیش کیا۔اس موقع پر وزیر حکومت فرزانہ یعقوب نے طالبات کو نقد انعامات دیئے جبکہ صدر ریاست نے طالبات کیلئے 15ہزار روپے اور ایک دن کی چھٹی کا اعلان کیا۔