لاکھوں کشمیریوں نے پاکستان کے استحکام و بقا کیلئیلہو کا نذرانہ دیا‘ کشمیر شہداء اور غازیوں کا دیس ہے جنہوں نے زندہ کھالیں کھنچوائیں ‘آج مقبوضہ کشمیر میں کشمیری سینوں پر گولیاں کھاتے ہوئے پاکستان زندہ باد کے نعرے لگا رہے ہیں ‘پاکستانی پرچم لہرا رہے ہیں‘کشمیر ایشو ہماری زندگی و موت کا مسئلہ ہے‘ آر پار کی کشمیری قیادت اور عوام یک نقاطی ایجنڈا ہے‘ کشمیریوں کی یہ تحرک دراصل تحریک تکمیل پاکستان ہے‘ بھارتی حکمران اس تحریک کا راستہ نہیں روک سکتے‘ تحریک آزادی کے بیس کیمپ کی حکومت ساری ریاست کی ترجمان حکومت ہے‘ کشمیریوں سے پاکستان کی طرف بہنے والے دریاؤں کو اپنے لہو سے رنگین بنا رکھا ہے‘ یہاں خرید و فروخت کے بازار بند کر دیں‘ حکومت کشمیری عوام کے لہو کو رائیگاں نہیں جانے دے گی‘ہم کشمیری شہداء کے وارث ہیں‘ کشمیریوں کا مقدس لہو رنگ لا کر رہے گا‘ آزادی کشمیریوں کا مقدر بن کر رہے گی

وزیر اعظم آزادحکومت ریاست جموں وکشمیرچوہدری عبدالمجیدکی دورہ پونچھ کے موقع پر عوامی وفود سے بات چیت

جمعرات 3 دسمبر 2015 17:53

تراڑکھل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔03 دسمبر۔2015ء) وزیر اعظم آزادحکومت ریاست جموں وکشمیرچوہدری عبدالمجیدنے کہا کہ لاکھوں کشمیریوں نے پاکستان کے استحکام و بقا کے لیے لہو کا نذرانہ دیا۔ کشمیر شہداء اور غازیوں کا دیس ہے جنہوں نے زندہ کھالیں کھنچوائیں اور آج مقبوضہ کشمیر میں کشمیری سینوں پر گولیاں کھاتے ہوئے پاکستان زندہ باد کے نعرے لگا رہے ہیں اور پاکستانی پرچم لہرا رہے ہیں۔

وزیر اعظم نے کہا کہ کشمیر ایشو ہماری زندگی و موت کا مسئلہ ہے۔ آر پار کی کشمیری قیادت اور عوام یک نقاطی ایجنڈا ہے۔ کشمیریوں کی یہ تحرک دراصل تحریک تکمیل پاکستان ہے۔ بھارتی حکمران اس تحریک کا راستہ نہیں روک سکتے۔ تحریک آزادی کے بیس کیمپ کی حکومت ساری ریاست کی ترجمان حکومت ہے۔

(جاری ہے)

کشمیریوں سے پاکستان کی طرف بہنے والے دریاؤں کو اپنے لہو سے رنگین بنا رکھا ہے۔

یہاں خرید و فروخت کے بازار بند کر دیں۔ حکومت کشمیری عوام کے لہو کو رائیگاں نہیں جانے دے گی۔ وزیر اعظم نے کہا کہ ہم کشمیری شہداء کے وارث ہیں۔ کشمیریوں کا مقدس لہو رنگ لا کر رہے گا۔ آزادی کشمیریوں کا مقدر بن کر رہے گی۔ وزیر اعظم آزاد کشمیر چوہدری عبدالمجید یہاں دورہ پونچھ کے موقع پر عوامی وفود سے بات چیت کر رہے تھے۔ سپیکر اسمبلی سردار غلام صادق، وزیر اطلاعات سردار عابد حسین بھی اس موقع پر موجود تھے۔

وزیر اعظم نے کہا کہ کشمیری غیرت مند لوگ ہیں۔ کشمیریوں کی پاکستان سے محبت مفادات سے بالا تر ہے۔ پاکستان سے کشمیریوں کی جذباتی وابستگی ہے۔ پاکستان ہمارے عقیدے اور نظریے کا حصہ ہے۔ پاکستان کے استحکام و بقا کے لیے کشمیریوں کے لہو کا آخری قطرہ بھی حاضر ہے۔ وزیر اعظم نے کہا کہ آزا دکشمیر میں خدمت خلق ہماری سیاست کا محور و مرکز ہے۔ یہی ہمارا ایجنڈا ہے۔

پارٹی ویژن کے مطابق اس ایجنڈے کی تکمیل کر کے رہیں گے۔ وزیر اعظم نے کہا کہ 2016 کے انتخابات میں پیپلز پارٹی دوبارہ حکومت بنائے گی۔ سیاسی میدان میں ہمارا کوئی مقابلہ نہیں کر سکتا۔ وزیر اعظم نے کہاکہ ماضی کے حکمرانوں نے عوام کو بکاؤ مال سمجھا۔ ان کے حقوق غصب کیے۔ ریاستی تشخص کو مسخ کیا اور تحریک آزاد ی کے بیس کیمپ کو نیلام گھر بنا دیا۔

پیپلز پارٹی حکومت نے عوام کے حقوق کا بھرپور تحفظ کرے گی۔ عوامی ھقوق پر کبھی کمپرومائز نہیں کیا جا ئے گا۔ وزیر اعظم آزاد کشمیر نے کہا کہ پیپلز پارٹی حکومت نے پارٹی لیڈر شپ کے ویژن کے مطابق میگا پراجیکٹس دئیے۔ جس سے آزاد کشمیر کے عوام بلا تخصیص مستفید ہو رہے ہیں۔ پیپلز پارٹی حکومت کے میگا پراجیکٹس نے ماضی کے حکمرانوں کی سیاست کو بند گلی میں داخل کر دیا ہے۔

ماضی کے حکمرانوں نے آزاد کشمیر کے عوام کو قبیلوں اور برادریوں میں تقسیم کر کے ان کو یرغمال بنائے رکھا۔ پیپلز پارٹی کی حکومت نے برسراقتدار آتے ہی پیپلز پارٹی کے بانی شہید ذوالفقار علی بھٹو اور شہید جمہوریت محترمہ بے نظیر بھٹو کے مشن کی تکمیل کرتے ہوئے تعمیر و ترقی کے جو اقدامات کیے وہ تاریخ کا حصہ بن چکے ہیں۔ ماضی کے حکمرانوں کو پیپلز پارٹی حکومت کی تعمیر و ترقی ہضم نہیں ہو رہی ہے۔ انہوں نے حکومت پر الزامات کو مشن بنا لیا ہے مگر پیپلز پارٹی کی حکومت عوامی ترقی و خوشحالی کے ایجنڈے کو مکمل کر کے رہے گی۔