یوم سقوط ڈھاکہ پوری امت مسلمہ کیلئے یوم سیاہ کی حیثیت رکھتا ہے،آسیہ اندرابی

1947ء سے ہی پاکستان کیخلاف سازشوں کا سلسلہ شروع ہوگیا تھا سانحہ پشاور ملک کو عدم استحکام کی طرف دھکیلنے کی سازش ہے، سربراہ دختران ملت کا آرمی پبلک سکول پشاور کے شہداء کوخراج عقیدت

جمعرات 17 دسمبر 2015 17:05

سرینگر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔17 دسمبر۔2015ء) دختران ملت کی سربراہ آسیہ اندرابی نے کہاہے کہ 16دسمبر یوم سقوط ڈھاکہ پوری امت مسلمہ کیلئے یوم سیاہ کی حیثیت رکھتا ہے۔آسیہ اندرابی نے یوم سقوط ڈھاکہ کے موقع پر دخترن ملت کے زیر اہتمام تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ1947ء میں ہی پاکستان کیخلاف سازشوں کا سلسلہ شروع ہوگیا تھا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ایک گہری سازش کے تحت پاکستان کے دونوں حصوں کو ایک دوسرے سے ہزاروں میل کے فاصلہ پر رکھا گیا، اس وجہ سے اس ملک کی تخلیق کے وقت ہی اس کو توڑنے کی ایک راہ پیدا کر دی گئی۔

انہوں نے کہا کہ16دسمبر پوری امت مسلمہ کیلئے یوم سیاہ کی حیثیت رکھتا ہے۔انہوں نے کہاکہ آج بھی اندرونی اور بیرونی طورپر ملک خدادادپاکستان کے خلاف سازشیں کی جارہی ہیں ۔آسیہ اندرابی نے گزشتہ سال 16دسمبر کو آرمی پبلک سکول پشاور کے شہداء کو زبردست خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاکہ یہ سانحہ بھی دراصل پاکستان کو عدم استحکام کی طرف دھکیلنے کی ایک سازش ہے۔انہوں نے پاکستان کی حکومت اور عوام سے اپیل کی کہ وہ ان سازشوں کوناکام بنانے کیلئے ان کے خلاف سینہ سپر ہوجائیں۔