مقبوضہ کشمیر ، حملے میں افسر سمیت دو بھارتی پولیس اہلکار زخمی

جمعرات 24 دسمبر 2015 16:51

سرینگر۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔24دسمبر۔2015ء) مقبوضہ کشمیر کے ضلع اسلام آباد میں جمعرات کے روز ایک حملے میں بھارتی پولیس کے ایک افسر سمیت دو اہلکار زخمی ہو گئے۔

(جاری ہے)

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق سب ڈویزنل پولیس افسر بیج بہاڑہ اور ایک اہلکار نامعلوم افراد کی طرف سے قصبے میں ایک پولیس پارٹی پر فائرنگ کے نتیجے میں زخمی ہو گئے۔ زخمیوں کو سرینگر کے ایک فوجی ہسپتال میں داخل کیا گیا ۔ واقعے کے بعد بھارتی فوجیوں اور پولیس اہلکاروں نے علاقے کا محاصرہ کر کے حملہ آوروں کی تلاش شروع کر دی۔