وزیراعظم عبدالمجیدکا نیلم سے پیپلز پارٹی آزاد کشمیر میں شامل ہونے والوں کے اعزاز میں منعقدہ تقریب سے خطاب

بدھ 13 جنوری 2016 17:08

نیلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔13 جنوری۔2016ء) وزیراعظم آزادکشمیر چودھری عبدالمجیدنے وادی نیلم سے مسلم لیگ ن اور مسلم کانفرنس چھوڑ کر پاکستان پیپلز پارٹی آزاد کشمیر میں شامل ہونے والوں کے اعزاز میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاہے کہ کشمیر کونسل کے فنڈز ریاستی عوام کے ضمیر نہیں خرید سکتے ،آزادکشمیر کوفتح کرنے خواب دیکھنے والوں کو آمدہ انتخابات میں ریاستی عوام ووٹ کی پرچی سے مسترد کردینگے ، وفاقی وزراء غیر اخلاقی بیان بازی کے ذریعے ریاستی تشخص کی توہین کررہے ہیں جو کسی صورت برداشت نہیں کرینگے ، وزیر اعظم پاکستان اپنے وزراء کی زبانوں کولگام دیں پنجاب کی حکمرانی آزاد خطہ میں نہیں چلے گی،پاکستان سے آکر آزادکشمیر کے پہاڑفتح نہیں کیے جاسکتے،اہل نیلم کے پاس میاں عبدالوحید خوبصورت اور بہترین شاہ سوار ہیں۔

(جاری ہے)

نیلم میں میگاپراجیکٹس لگاکر احسان نہیں کیااہل نیلم کوان کاحق دیاہے ، یونین کونسل گریس ، کیل ، چلہانہ سے مسلم لیگ ن اور مسلم کانفرنس چھوڑ کرمیاں عبدالوحید کے کارواں میں شامل ہونیوالوں کی ہرممکن حوصلہ افزائی کرینگے۔ان خیالات کااظہار آزادکشمیر کے وزیراعظم چودھری عبدالمجید،وزیر خزانہ وترقیاب چودھری لطیف اکبر وزیر تعلیم سکولز میاں عبدالوحید ایڈووکیٹ ، وزیر زراعت سید بازل علی نقوی نے وزیر اعظم ہاؤس میں وادی نیلم کے 16 خاندانوں کی مسلم لیگ ن اور مسلم کانفرنس سے مستعفی ٰ ہوکر پیپلزپارٹی میں شمولیت کے موقع پرپروقار تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیااس موقع پروادی نیلم کیل یونین کونسل گریس سے صدر ٹریڈرزونگ پاکستان مسلم لیگ ن ضلع نیلم حاجی محمد حیات ناصر ، ہدایت اللہ عثمانی مسلم کانفرنس ، حاجی عبدالقیوم بٹ ، محمد اشرف سواتی ، نعیم ناصر ، محمد الطاف عثمانی، حاجی عبدالرشید، عبدالحمید ، جاوید ناصر، منظور ناصر ، ارشاد نمبردارناصر، آصف ناصر، بشارت مغل ، عطاء الرحمن قریشی،سجاد احمد چلہانہ ، حوالدار ریٹائرڈمنظور مسلم لیگ ن اور مسلم کانفرنس سے مستعفی ہوکر پیپلزپارٹی میں شمولیت کااعلا ن کیا، اس موقع پر نیلم ڈویلپمنٹ بورڈ کے چیئرمین راجہ الیاس خان، چیئرمین زکواة ضلع نیلم سید صادق حسین شاہ ، ایڈمنسٹریٹر بلدیہ ٹاؤن کمیٹی کیل مشتاق سواتی،چیئرمین زکواة تحصیل آٹھ مقام یعقوب اعوان، موجودتھے ۔

اس موقع پروزیراعظم آزادکشمیر چودھری عبدالمجید نے خطاب کرتے ہوئے مزید پنجاب سے آکر آزادکشمیرکے پہاڑوں کوفتح کرنیوالو ں کوالیکشن میں جوا ب دینگے،آزادکشمیر کے عوام باشعور ہیں اپنے محسنوں کو اچھے طریقے سے جانتے ہیں۔وزیراعظم چودھری عبدالمجید نے مختلف برادریوں کے زعماؤں اور مختلف برادریوں کے لوگوں کو مسلم کانفرنس اور مسلم لیگ ن سے مستعفی ہوکر میاں عبدالوحید ایڈووکیٹ کے کاررواں میں شامل ہونیوالوں کو دلی مبارکباد پیش کرتے ہوئے ہرممکن تعاون کی یقین دہانی بھی کروائی اور رواں ماہ میں مذکورہ نئے شامل ہونیوالوں کو دعوت بھی دی کہ آئندہ اپنے نئے دوستوں کے ہمراہ میٹنگ کرینگے اور وادی نیلم کی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیاجائیگا۔

وزیر تعلیم سکولز نے نئے شامل ہونیوالوں کو خوش آمدید کہتے ہوئے کہاکہ رب العزت کالاکھ لاکھ شکر ہے کہ بھٹو شہید کی پارٹی کے پلیٹ فارم سے عوامی خدمت کاموقع ملا ہے جو آئند ہ بھی جاری وساری رہیگا۔