بیرسٹر سلطان محمو نے کشمیر پی ٹی آئی کی سینٹرل ایگزیکٹیو کمیٹی کا پہلا باضابطہ اجلاس 16 جنوری کو طلب کر لیا

اجلاس میں آزاد کشمیر میں چیف الیکشن کمشنر کی تقرری، آئندہ انتخابات کی حکمت عملی اور نواز مودی گٹھ جوڑپر حکمت عملی طے کی جائے گی

جمعرات 14 جنوری 2016 17:42

اسلام آباد،بھمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔14 جنوری۔2016ء) آزاد کشمیر کے سابق وزیر اعظم و کشمیر پی ٹی آئی کے صدر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا ہے کہ وفاقی وزراء آزاد کشمیر کو فتح کرنے نکلے ہیں مگر عوام نے ان کے جلوسوں میں مکمل عدم دلچسپی اور نفر ت کا اظہار کر کے یہ ثابت کر دیا ہے کہ مسلم لیگ ن اب کمزور بیساکھیوں کے سہارے اقتدار میں نہیں آسکتی کشمیر کا یہ خطہ آزادی کا بیس کیمپ ہے یہاں کی اپنی اعلیٰ سیاسی روایات ہیں وضعداری اخوت اور بھائی چارے کا کلچر ہے برجیس طاہر اور پرویز رشید نے یہاں آکر بازاری اور اخلاق سے گری زبان استعمال کی ہے ہم اس کی بھرپور مذمت کرت ہیں یہ دونوں وزراء جاہل ہیں انہیں یہاں کی اعلیٰ راوایات کی الف ب بھی نہیں آتی ۔

آج یوتھ ونگ اور ٹائیگر فورس نے ثابت کر دیا ہے کہ یہاں کے نوجوان تحریک انصاف کے ساتھ ہیں ن لیگ کے ورکرز کنونشن میں عوام نے عدم شرکت کر کے ایک طرح کا ریفرنڈم کر دیا ہے مسلم لیگ ن چیف الیکشن کمشنر کی تقرری میں تاخیر ی حربے استعمال کر کے الیکشن سے فرار چاہتی ہے پہلے بھی کہا تھا آج پھر کہتا ہوں پیپلز پارٹی ماضی کا حصہ بن چکی ہے پارٹی کے باضمیر کارکن تحریک انصاف میں شامل ہو جائیں میری جنگ رجعت پسندوں کے خلاف ہے لبرل نظریات رکھنے والے عمران خان کا ساتھ دیں۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انھوں نے آج یہاں بھمبر میں انصاف یوتھ ونگ اور انصاف ٹائیگر فورس کے زیر اہتمام ایک بہت بڑی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر ڈاکٹر انعام الحق اورانصاف ٹائیگر فورس کے سینئر نائب صدر حیدر علی کاشر نے بھی خطاب کیا۔ اس موقع پر ن لیگ سٹی چھوڑ کر راجہ الطاف عرف مٹھو،سید مبصر حسین شاہ بخاری عرف پبلی شاہ ،بابر بٹ اپنے کنبے قبیلے سمیت PTIمیں شامل ہوئے جب کہ مرزا محمد اشرف (چاپانی)نے PPPسٹی چھوڑ کر PTIمیں شمولیت کا اعلان کیا۔

بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا کہ ہم اقتدار میں آکر نوجوانوں کو بااختیار کریں گے ان کو معاشرہ میں متحرک اور فعال کردار سونپیں گے ضلع بھمبر کے نوجوانوں بھمبر کی تینوں سیٹیں آپ نے مجھے جیت کر دینی ہیں۔ بیرسٹر سلطان محمود نے اپنے خطاب میں مزید کہا کہ آزاد کشمیر میں تبدیلی کی ہوا چل پڑی ہے تحریک انصاف کے پرچم تلے لوگ جمع ہونا شروع ہو گئے ہیں PMLNکی عوامی مقبولیت کا پول حالیہ جلسی نما جلسوں نے کھول دیا ہے بھمبر میں ن لیگ کے فلاپ ترین شو نے ثابت کر دیا ہے اب بھمبر میں صرف عمران خان کے نظریات جیتیں گے وفاقی وزراء نے آزاد کشمیر میں بازاری زبان استعمال کر کے اپنی اوقات دکھائی ہے 5سال تک مجید حکومت کو کندھا فراہم کرنے والی وفاقی حکومت اب کس منہ سے مجید پر کرپشن کے الزام لگا رہی ہے انہیں شرم آنی چائیے میرپور کے ضمنی الیکشن میں انہیں وزراء نے اپنے امیدوار کو مجید کے حق میں دستبردار کر کے کارکنوں کو پیپلز پارٹی کو ووٹ دینے کا کہا تھا پھر جو حشر عوام نے انکے ساتھ کیا اسے زمانے بھرنے دیکھا ۔

انھوں نے کہا کہ آمدہ الیکشن میں بھی عوام یہی حشر کریں گے ۔بعد ازاں انہوں نے بھمبر میں مرکزی سیکرٹریٹ انصاف ٹائیگر فورس کے آفس کا افتتاح کیا بھمبر آمد پر میرپور چوک میں ٹائیگر فورس کے نوجوانوں نے بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کا والہانہ استقبال کیا۔ اطن پھولوں کی پتیاں نچھاور کی ےئیں انہیں پھولوں کے ہار پہنائے گئے اور انکے حق میں زبردست نعرے بازی کی گئی۔ ۔