بلاول بھٹو زرداری نے پارٹی کی تنظیم سازی کیلئے کارکنوں کی رائے جاننے کیلئے خط ارسال کردیا ،خط کے متن کے مطابق پارٹی کا ڈھانچہ کس طرح سے بہتر بنایا جاسکتا ہے۔پیپلز پارٹی کا قیام اوراس کے مقاصد کیا تھے،پارٹی کو کن داخلی و خارجی مسائل کا سامنا ہے؟۔بلاول بھٹو نے قیادت سنبھالنے کے بعد مشاورت کا عمل شروع کیا ،آصف زرداری کی میاں صاحب سے کوئی سیاسی ملاقات طے نہیں ہے،غمی یا خوشی میں تو دشمنوں سے بھی تیمارداری ہوتی ہے نواز شریف تو پھر بھی ہمارے وزیراعظم ہیں،الیکشن کمیشن نے ویب سائٹ سے اثاثے ہٹادیئے تو یہ غلط اقدام ہے ،چھوٹوگینگ نے پنجاب حکومت کے دعوؤں کی قلعی کھول دی ہے ۔ پیپلزپارٹی مرکزی رہنماء قمر زمان کائرہ کیفیصل کریم کنڈی کے ہمراہ پریس کانفرنس
ثنااللہ ناگرہ جمعہ 15 اپریل 2016 17:36
اسلام آباد( اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔آئی پی اے۔15اپریل۔2016ء) :پاکستان پیپلزپارٹی مرکزی رہنماء قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی کے چیئرمین نے پارٹی کی تنظیم سازی کیلئے کارکنوں اور عوام کی رائے جاننے کیلئے خط ارسال کردیا ہے،خط پر بلاول بھٹو کے دستخط کے ساتھ جاری کیا گیا ہے،بلاول بھٹو نے قیادت سنبھالنے کے بعد مشاورت کا عمل شروع کیا،جس کے تحت بلاول ملک بھر میں کارکنوں سے رابطے کررہے ہیں۔
انہوں نے آج سابق ڈپٹی سپیکر فیصل کریم کنڈی کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے واضح کیا کہ بلاول بھٹو کی طرف سے لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ ملک کی تاریخ کے اس سب سے زیادہ بڑے چیلنجوں سے بھر پور دور میں پاکستان کی سب سے زیادہ اہم ترقی پسند عوامی طاقت پاکستان پیپلز پارٹی کو آگے لیجانے کے موثر ترین طریقہ کار کا تعین کرنے کے سلسلے میں مجھے آپ کی رائے اور مشورہ درکار ہے ۔(جاری ہے)
مزید اہم خبریں
-
یورپ: وباء اور بچوں میں موٹاپے کے درمیان تعلق پر رپورٹ
-
تارکین وطن کی کشتی الٹنے سے ہلاکتوں پر یو این اداروں کا اظہار افسوس
-
میانمار میں غلط معلومات اور نفرت انگیزی پر یو این کو تشویش
-
یو این رکنیت کی ناکام فلسطینی کوشش پر جنرل اسمبلی میں بحث
-
عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتیں کم ہو گئیں
-
حکومت کو سمجھائیں گے کہ نجکاری کی بجائے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کی طرف بڑھیں
-
خیبرپختونخواہ حکومت کا پنجاب کے کسانوں سے گندم خریدنے کا فیصلہ
-
ظلم کے خلاف اورعادلانہ نظام کے لیے جدوجہد جھاد ہے،سراج الحق
-
اسرائیل کو تسلیم کرنے والی پارلیمنٹ کی اینٹ سے اینٹ بجا دی جائے گی‘مولانا فضل الرحمن
-
ابوظہبی بین الاقوامی کتاب میلہ میں پاکستان کے ادبی شاہکار اور فنکار ادب وفن کے مداحوں کی توجہ کا محور
-
کلر کہار کے قریب خاتون کی موٹروے پولیس افسران سے بدتمیزی
-
سید یوسف رضا گیلانی نے سینئر افسر سید حسنین حیدر کو سیکرٹری سینیٹ مقرر کر دیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.