مقبوضہ کشمیر : بھارتی فوجیوں نے لولاب میں کشمیری نوجوان شہید کر دیا

علاقے میں ز بر دست احتجاجی مظاہرے جاری

جمعہ 29 اپریل 2016 17:41

سرینگر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔29 اپریل۔2016ء) مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجیوں نے ریاستی دہشت گردی کی تازہ کارروائی کے دوران ضلع کپواڑہ کے علاقے لولاب میں ایک کشمیری نوجوان کو شہید کر دیا۔ میڈیارپورٹ کے مطابق فوجیوں نے نوجوان کو لولاب میں کانٹھ پورہ کے مقام پر محاصرے اور تلاشی کی کارروائی کے دوران شہید کیا۔

(جاری ہے)

علاقے میں گزشتہ شام جیسے ہی فوجی کارروائی شروع ہوئی تو لوگوں نے زبردست مظاہرے کیے جس کی وجہ سے انتظامیہ آپریشن ختم کرنے پر مجبور ہو گئی۔

نوجوان کی گولیوں سے چھلنی اور خون میں لت پت لاش آج صبح آپریشن کے مقام سے چند میٹردور برآمد ہوئی۔ جیسے ہی نوجوان کے قتل کی خبر پھیلی تولوگ سڑکوں پر نکل آئے اور مظاہرے شروع کر دیے جو آخری اطلاعات ملنے تک جاری تھے۔ علاقے میں صورت حال انتہائی کشیدہ ہے اور قابض انتظامیہ نے مظاہروں کو پھیلنے سے روکنے کے لیے بڑی تعداد میں بھارتی فوجی اور پولیس اہلکار تعینات کر دیے ہیں۔

متعلقہ عنوان :