بھارتی فوج کی کشمیری نہتے عوام کو شہید کرنا ،تشددکرنا بدترین بربریت ہے ،محمدطاہرکھوکھر

منگل 10 مئی 2016 17:02

مظفر آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔10 مئی۔2016ء) ایم کیوایم آزادکشمیر کے پارلیمانی لیڈر و سابق وزیرٹرانسپورٹ طاہرکھوکھر نے کہاہے کہ بھارتی فوج کی کشمیری نہتے عوام کو شہید کرنا اور تشددکرنا بدترین بربریت ہے ،بھارت ہوش کے ناخن لے عالمی قوانین کی کھلی خلاف ورزی پر اقوام متحدہ کی خاموشی بھی معنی خیزہے ۔کشمیری عوام پر ظلم،جبر بے گناہ کشمیریوں کو شہید کرنا اقوام متحدہ سمیت تمام امن کا راگ الاپنے والے نا م نہادممالک کو کشمیری عوام پر ظلم جبر نظر کیوں نہیں آرہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ کشمیر بھارت حصہ نہیں ہے ایک الگ ریاست ہے کٹھ پتلی حکومت ہوش کے ناخن لیانہوں نے کہا کہ بھارت کوجنگی جنوں اسے مہنگا پڑ سکتا ہے۔بھارت اپنے عوام کی توجہ غربت، بے روزگاری سے ہٹانے کیلئے آئے روز بے گناہ کشمیریوں پر بلااشتعال فائرنگ نہتے عوام پرمظالم سے ہتھکنڈے استعمال کر کے خفت مٹانے کی کوشش کررہا ہے۔

(جاری ہے)

بھارتی قیادت جان لے کہ آٹھ لاکھ فوج کے ذریعے مقبوضہ کشمیرمیں نہتے عوام کو تحریک آزادی کو وہ نہیں دباسکا ہے کشمیری وام مقبوضہ کشمیر میں الگ بستوں کے قیام کو مسترد کرتے ہیں ابھارتی حکمران بزدلانہ حرکتوں اور سازشوں مقبوضہ کشمیر کشمیریوں کیخلاف سازشوں سے باز آجائیں ۔

انہوں نے کہا کہ امریکہ ، اقوام متحدہ اور دیگر طاقتیں بھارتی مذموم عزائم کانوٹس لیں ورنہ دنیا کاامن تباہ ہو جائیگا ۔ انہوں نے کہا کہ پوری کشمیری قوم مقبوضہ کشمیر کے بھائیوں کیساتھ ہے ۔

متعلقہ عنوان :