وزیراعظم آزاد کشمیر کی محبوبہ مفتی کے بیان کی شدید مذمت، کشمیر کے بھارت سے الحاق کو دنیا کا سب سے بڑا فراڈ قرار دیدیا

بدھ 11 مئی 2016 16:56

مظفر آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔11 مئی۔2016ء) وزیراعظم آزادحکومت ریاست جموں وکشمیرچوہدری عبدالمجید نے کٹھ پتلی وزیراعلیٰ مقبوضہ کشمیر محبوبہ مفتی کے بیان کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہاکہ کشمیر کا بھارت سے الحاق دنیا کا سب سے بڑ افراڈ ہے ۔ پاکستان اور کشمیرلازم اور ملزوم ہیں۔ بھارت نے مقبوضہ کشمیر پرغیر قانونی قبضہ کررکھاہے۔

بھارت کے غاصبانہ تسلط سے آزادی حاصل کرنے کے لیے مقبوضہ کشمیرکے عوام نے تین نسلوں کی قربانیاں دیں۔ کشمیریوں کی ہر تحریک بھارت کے غیر قانونی تسلط کے خاتمے تک جاری رہے گی۔ وزیراعظم نے کہاکہ پاکستان کشمیرکے بغیرنامکمل ہے۔وزیراعظم نے کہاکہ پاکستان اہل کشمیرکے ایمان کا حصہ ہے اور اہل کشمیرکی منزل ہے۔ مقبوضہ کشمیرکے عوام کے سینے پرگولیاں چلائی جارہی ہیں اور وہ گولیوں کے سائے تلے پاکستانی پرچم لہرارہے ہیں۔

(جاری ہے)

مقبوضہ کشمیر میں جاری تحریک دراصل تحریک تکمیل پاکستان ہے۔ کشمیر ایشو تقسیم ہند فارمولے کا نامکمل ایجنڈاہے۔ کشمیری عوام اس ایجنڈے کی تکمیل کرکے رہیں گے۔ بھارت کے قابض اور غاصب حکمران ریاستی دہشت گردی کے ذریعے کشمیریوں کی اس تحریک کا راستہ نہیں روک سکتے۔ وزیراعظم نے کہاکہ ریاستی عوام کی اس جدوجہد کوبھارت کی آٹھ لاکھ پیراملٹری فورسز رسوائے زمانہ قوانین کے ذریعے اس تحریک کو سرد نہیں کرسکتا۔

کشمیریوں کی یہ تحریک منزل کے حصول تک جاری رہے گی۔ وزیراعظم نے کہاکہ تحریک آزادی کے بیس کیمپ کی حکومت مقبوضہ کشمیرکے عوام کے شانہ بشانہ ہے۔ ہم کشمیری شہداء کے وارث ہی ں۔ کشمیریوں کا لہورائیگاں نہیں جانے دیں گے۔ وزیراعظم نے کہاکہ کشمیرایشو ہماراون پوائنٹ ایجنڈاہے۔ مقبوضہ کشمیر کے عوام نے تاریخ کی لازوال قربانیاں دے کر کشمیرایشوکودنیا کا فلیش پوائنٹ بنا دیاہے۔

اب بھارت دنیامیں ایکسپوز ہوچکاہے۔ مقبوضہ کشمیرکی تحریک کو دہشت گردی کی تحریک قراردلوانے کے بھارتی عزائم ناکام ہوچکے ہیں۔ دنیاجان چکی ہے کہ بھارت ایک قابض اور غاصب ملک ہے جس نے طاقت کے ذریعے ریاستی عوام کے حقوق غصب کررکھے ہیں۔ وزیراعظم نے کہاکہ انٹرنیشنل کمیونٹی مقبوضہ کشمیرکی بگڑتی ہوئی صورتحال کا سدباب کرے اور بھارت کو طاقت کے ذریعے کشمیریوں کے حقوق غصب کرنے سے باز رکھے اور مقبوضہ کشمیرکے عوام کو بھارت کے غیرقانونی تسلط سے آزادی دلوائے۔