مقبوضہ کشمیر: مجاہدین کی شہادت پر پامپور میں ہڑتال

اتوار 26 جون 2016 14:11

سرینگر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔26 جون۔2016ء) مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسز کے ہاتھوں شہید ہونے والے دو مجاہدوں کی شہادت پرضلع پلوامہ کے علاقے پامپور میں اتوار کے روز مکمل ہڑتال کی گئی۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق تمام دکانیں اور کاروباری مراکز بند رہے جبکہ سڑکوں پر ٹریفک معطل رہی۔یادرہے کہ ہفتے کے روز سہ پہر کے وقت پامپور کے علاقے فرستہ بل میں مجاہدین کے حملے میں بھارتی سینٹرل ریزرو پولیس فورس کے ایک افسر سمیت آٹھ اہلکار ہلاک ہو گئے تھے ۔ کارروائی میں دو مجاہد شہید ہو گئے تھے۔

متعلقہ عنوان :