مقبوضہ کشمیر میں پھرپاکستانی پرچم لہرادیا گیا ،حریت رہنما نظر بند

مظاہرینکے جیوے جیوے پاکستان ،گو انڈیا گو کے نعرے

جمعہ 8 جولائی 2016 12:53

سری نگر(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔8 جولائی- 2016ء) مقبوضہ کشمیر میں پاکستان کیساتھ عید منائی گئی جبکہ وادی بھر میں بھارت مخالف مظاہرے کئے گئے اور پاکستانی پرچم بھی لہرائے گئے ،بھارتی حکام نے حریت رہنما ؤں کو گھروں میں نظر بند کردیا۔

(جاری ہے)

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی بجائے پاکستان کے ساتھ عید الفطر منائی جا گئی ، بھارتی فوج کی بڑی تعدا د میں تعیناتی کے باوجود کئی علاقوں میں عید کی نماز کے بعد مظاہرے کئے گئے۔

مظاہرین نے جیوے جیوے پاکستان اور گو انڈیا گو کے نعرے لگائے ، مظاہرین پر بھارتی پولیس نے شیلنگ ،آنسو گیس اور لاٹھی چارج کیا، جس میں کئی افراد زخمی ہوئے۔عوامی اجتماعات اور نماز کی ادائیگی سے روکنے کیلئے حریت رہنما ؤں سید علی گیلانی ،میر واعظ عمر فاروق اور یٰسین ملک کو نظر بندکردیا گیا