مقبوضہ کشمیر : برہان وانی کی نمازجنازہ میں شرکت کیلئے لوگوں کا ٹھاٹھیں مارتا ہوا سمندراُمڈآیا، بھارتی فورسز کی فائرنگ سے6 مظاہرین شہید
ہفتہ 9 جولائی 2016 21:22
سرینگر(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔9 جولائی- 2016ء) مقبوضہ کشمیر کے قصبے ترال میں حزب المجاہدین کے کمانڈر برہان مظفر وانی کی نماز جنازہ میں شرکت کے لیے آج لوگوں کا ٹھاٹیں مارتا ہوا سمندر اُمڈ آیا۔ بھارتی فوجیوں کی طرف سے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے کی جانے والی فائرنگ کے نتیجے میں 6 افراد شہید ہو گئے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق مقبوضہ علاقے کے مختلف مقامات سے ہزاروں لوگ کرفیو اور دیگر پابندیاں توڑتے ہوئے شہید کے آبائی قصبے ترال پہنچے ۔
لوگوں نے اس موقع پر آزادی اور برہان کے حق میں فلک شگاف نعرے لگائے جبکہ پاکستانی جھنڈے بھی لہرائے گئے ۔ بھارتی فوجیوں نے ترال جانے والی مرکزی شاہراہ بند کر دی تھی مگر اس کے باوجود لوگ پگڈنڈیوں کے ذریعے ترال پہنچے ۔ ایک اہم پیش رفت کے طور پر تقریباً ایک درجن کے قریب مجاہدین نے بھی نماز جنازہ میں شرکت کی اورہوائی فائرنگ کر کے شہید کمانڈر کو سلامی دی۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید کشمیر کی خبریں
-
مودی حکومت نے جموں وکشمیر پیپلزلیگ ، پیپلزفریڈم لیگ پرپابندی عائد کردی، لبریشن فرنٹ پرپابندی میں 5 برس کی توسیع
-
مظفرآباد، میٹرک کی سند میں تاریخ پیدائش تبدیل کرنے کا جرم ثابت ہونے پر ملزم کو پانچ سال قید اورایک لاکھ روپے کی سزا
-
بھدرواہ میں 3.6 شدت کے زلزلے کے جھٹکے
-
کشتواڑ میں 3.4 شدت کا زلزلہ
-
جموں و کشمیرمیں بھارتی اقدامات انسانیت کے خلاف سنگین جرائم ہیں، امریکا میں پاکستانی سفیرکا خطاب
-
پاکستان حق خود ارادیت کے حصول تک کشمیری بہن بھائیوں کی اخلاقی، سیاسی اور سفارتی مدد جاری رکھے گا، انوار الحق کاکڑ
-
کشمیری فنکاروں، شاعروں اور موسیقاروں نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو اجاگر کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے،مشعال ملک
-
عالم اسلام کو اسلامی تہذیب کی علامتیں مٹانے پر بھارت کا بائیکاٹ کرنا چاہیے ، مشعال ملک
-
گڑھی دوپٹہ سے ملحق علاقے لوگلی کے جنگل میں آگ بھڑک اٹھی
-
میرپورمیں پہلا سافٹ ویئرٹیکنالوجی پارک تکمیل کے آخری مرحلے میں داخل ہو گیا
-
مشعال ملک کا پروفیسر شال کے انتقال پر اظہار تعزیت
-
جنرل اسمبلی میں پاکستا ن کی پیش کردہ قرارداد کی منظوری جموں و کشمیر اور فلسطین کے مکینوں کے لئے امید کی کرن ہے،منیر اکرم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.