بلاول بھٹو زرداری کے دورہ راولاکوٹ سے سیاست میں انقلاب برپا ہو گا ،صدر آزاد کشمیر

بدھ 13 جولائی 2016 16:56

راولاکوٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔13 جولائی۔2016ء) صدر آزاد کشمیر محمد یعقوب خان نے کہا ہے کہ بلاول بھٹو زرداری کے دورہ راولاکوٹ سے سیاست میں انقلاب برپا ہو گا راولاکوٹ میں بلاول بھٹو کا تاریخی استقبال اور جلسہ ثابت کرے گا کہ یہ علاقہ آج بھی منی لاڑکانہ ہے میں 1832کے شہیدوں کا وارث ہوں جنہوں نے زندہ کھالیں کھینچوائیں مجھے فخر ہے کہ میں درجہ اول کا کشمیری شہری ہوں میرے ووٹر بھی کشمیری ہیں اور میرا حلقہ انتخاب بھی کشمیر ہی ہے کشمیر کے لوگوں کو حق ملنا چائیے کہ وہ مستقبل کا فیصلہ کریں کہ وہ پاکستان ہندوستان سے ملنا چاہتے ہیں یا آزاد رہنا چاہتے ہیں کشمیری حریت پسند برھان مظفر وانی کی ساتھیوں سمیت شہادت تحریک ِ آزادی کو جلا بخشے گی بھارت کے لیے نوشتہ ِ دیوار ہے ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ 13جولائی 1931کے شہد اکی قربانیوں کو ہم نہیں بھولے نہ اُن شہیدوں کے خون سے کسی کو غداری کرنے دیں گے۔1832ء میں سبز علی خان اور ملی خان نے زندہ کھالیں کھنچوا کر جس تحریک کی بنیاد رکھی تھی مظفر برھان وانی نے اس کو اپنا مقدس لہو دیکر آگے بڑھایا اس عظیم نوجوان کی قربانی ساری کشمیری قوم کے لیے اعزاز ہے اس کی شہادت پر بھارتی سامراج نے جو درندگی کی اور لوگوں کو خون میں نہلایا ساری حریت قیادت کو نظر بند کیا وہ بھارت کے نام نہاد سیکولر ازم پر طمانچہ ہے آئندہ حکومت میں قدرت کا ساتھ رہا تو میں دوجھنڈوں کے ساتھ پھر حکومت میں موجود ہوں گا کوئی ایسا بڑا وعدہ باقی نہیں رہے گا جو الیکشن سے قبل آزاد کشمیر میں پیپلز پارٹی کی حکومت پورا نہ کرے جس طرح ملازمین کو بگ سٹی الاؤنس میں نے دلایا اسی طرح راولاکوٹ کے صحافیوں کی ہاؤسنگ سکیم بھی جلد مکمل کرواؤں گا میں 1832کے شہیدوں کا وارث ہوں جنہوں نے زندہ کھالیں کھینچوائیں مجھے فخر ہے کہ میں درجہ اول کا کشمیری شہری ہوں میرے ووٹر بھی کشمیری ہیں اور میرا حلقہ انتخاب بھی کشمیر ہی ہے صدر زرداری کو نوازشریف سے بہتر قرار دینے والوں کو چائیے کہ وہ نواز شریف کے گیت گانے کے بجائے صدر زرداری کی قیادت میں پاکستان پیپلز پارٹی میں شامل ہو جائیں بلاول بھٹو زرداری کے دورہ راولاکوٹ سے سیاست میں انقلاب برپا ہو گا راولاکوٹ میں بلاول بھٹو کا تاریخی استقبال اور جلسہ ثابت کرے گا کہ یہ علاقہ آج بھی منی لاڑکانہ ہے میں 1832کے شہیدوں کا وارث ہوں جنہوں نے زندہ کھالیں کھینچوائیں مجھے فخر ہے کہ میں درجہ اول کا کشمیری شہری ہوں میرے ووٹر بھی کشمیری ہیں اور میرا حلقہ انتخاب بھی کشمیر ہی ہے کشمیر کے لوگوں کو حق ملنا چائیے کہ وہ مستقبل کا فیصلہ کریں کہ وہ پاکستان ہندوستان سے ملنا چاہتے ہیں یا آزاد رہنا چاہتے ہیں پاکستان ہماری امیدوں کا مرکز ہے زولفقار علی بھٹو نے پھانسی کا پھندہ عوام کے لیے چوما وہ بھی اگر چاہتے تو کہیں اور حکمرانوں کی طرح معائدے اور سفارشیں کروا کر بیرون ملک چلے جاتے محترمہ بے نظیر بھٹو شہید کو کہیں دوستوں نے پاکستان واپس نہ آنے کی پیش کش کی لیکن عوام کی خاطر اس پیش کش کو انہوں نے ٹھکرایا اور جان قربان کر دی جلد صدر زرداری بھی صحت یاب ہو کر وطن واپس لوٹیں گے۔

صدر زرداری کو نوازشریف سے بہتر قرار دینے والوں کو چائیے کہ وہ نواز شریف کے گیت گانے کے بجائے صدر زرداری کی قیادت میں پاکستان پیپلز پارٹی میں شامل ہو جائیں۔