بھارتی مظالم کے خلاف وزیراعظم کی ہدایت پر (کل )آزاد کشمیر میں یوم مذمت منایا جائے گا،بھارتی جابر افواج نے معصوم کشمیریوں پر ظلم و بربریت کی انتہا کردی ،وہ دن دور نہیں جب مقبوضہ کشمیر بھارتی تسلط سے آزاد ہوجائیگا

وزیراعظم کے معاون خصوصی آصف کرمانی کاکوٹلی میں کارکنوں سے خطاب

جمعرات 14 جولائی 2016 21:11

کوٹلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔14 جولائی ۔2016ء) وزیراعظم کے معاون خصوصی آصف کرمانی نے کہا ہے کہ بھارتی مظالم کے خلاف وزیراعظم کی ہدایت پر (کل )آزاد کشمیر میں یوم مذمت منایا جائے گا،بھارتی جابر افواج نے معصوم کشمیریوں پر ظلم و بربریت کی انتہا کردی ،وہ دن دور نہیں جب مقبوضہ کشمیر بھارتی تسلط سے آزاد ہوجائیگا۔وہ جمعرات کو یہاں پارٹی ورکرز سے خطاب کر رہے تھے۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے کارکن نظم وضبط کی پابندی کرتے ہوئے قیادت کا فیصلہ تسلیم کرتے ہیں،بھارتی مظالم کے خلاف وزیراعظم کی ہدایت پر یوم مذمت منایا جائے گا۔آصف کرمانی نے کہاکہ بھارتی جابر افواج نے معصوم کشمیریوں پر ظلم و بربریت کی انتہا کردی،وہ دن دور نہیں جب وزیراعظم نواز شریف کی قیادت میں مقبوضہ کشمیر بھارتی تسلط سے آزاد ہوگا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ آزاد کشمیر میں پیپلزپارٹی کی حکومت کا کردار اور کاکردگی سب کے سامنے ہے،بدقسمتی سے تعمیرو ترقی کی بجائے فنڈز وزراء کی جیبوں میں چلے گئے،پی پی کی حکومت آزاد کشمیر میں ملسم لیگ(ن) کے کارکنوں کا خون بہارہی ہے۔معاون خصوصی آصف کرمانی نے کہا کہ شیر کی آمد سے بلا،تیر اور گھوڑا غائب ہوچکے ہیں،پی پی حکومت کی بدعنوانی بے نقاب کرنے کا وقت آگیا ہے،میاں نواز شریف کا پیغام ترقی،خوشحالی اور امن ہے۔انہوں نے کہاکہ کشمیری شیر پر مہر لگا کرترقی کے مخالفین سے بدلہ لینگے