مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی جانب سے مہلک چھروں کا استعمال، سینکڑوں بچے اور نوجوان بینائی سے محروم ہو گئے

muhammad ali محمد علی جمعرات 14 جولائی 2016 21:42

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی جانب سے مہلک چھروں کا استعمال، سینکڑوں ..

سری نگر (اْردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔14جولائی 2016ء) مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی جانب سے مہلک چھروں کے استعمال کے باعث سینکڑوں بچے اور نوجوان بینائی سے محروم ہو گئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج نے ظلم وبربریت کی ایک نئی داستان رقم کر دی ہے۔

(جاری ہے)

انکشاف ہوا ہے کہ بھارتی فوج کی جانب سے مظلوم کشمیری بچوں اور نوجوانوں کی آواز کو دبانے کیلئے ایک نئے مہلک ہتھیار کا استعمال کیا جا رہا ہے۔ بھارتی فوج مہلک چھروں سے کشمیری بچوں اور نوجوانوں پر حملے کر رہی ہے جس کے باعث اب تک سینکڑوں بچے اور نوجوان اپنی بینائی سے محروم ہو چکے ہیں۔

متعلقہ عنوان :