محمد نواز شریف کے پاس کشمیریوں کو آزادی دینے کا نسخہ موجود ہے ٗپرویز رشید

21جولائی کو شیر پر مہر لگاکر محمد نوازشریف سے عملی محبت کا ثبوت دیا جائےٗ (کل)یوم الحاق بھی منائینگے اور عوام سے ووٹ بھی مانگیں گے ٗعوام 21جولائی کو دھرنوں اور سازش کی سیاست کرنیوالوں کو پیغام دیں ٗ وزیر اطلاعات کا خطاب سیاسی بھگوڑوں اور یتیموں کی شکست آزادکشمیرکے چپے چپے پر لکھی جاچکی ہے ٗاقتدار میں آکر شہید کارکنوں کی جوڈیشل انکوائری خود کروائیں گے ٗآصف کرمانی

پیر 18 جولائی 2016 17:12

دھیر کوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔18 جولائی ۔2016ء) وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات سینیٹر پرویز رشید نے کہاہے کہ محمد نواز شریف کے پاس کشمیریوں کو آزادی دینے کا نسخہ موجود ہے ٗ21جولائی کو شیر پر مہر لگاکر محمد نوازشریف سے عملی محبت کا ثبوت دیا جائےٗ (کل)یوم الحاق بھی منائینگے اور عوام سے ووٹ بھی مانگیں گے ٗعوام 21جولائی کو دھرنوں اور سازش کی سیاست کرنیوالوں کو پیغام دیں۔

پیر کو مسلم لیگ (ن)کے ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے پرویز رشید نے کہاکہ مجھے تاحد نگاہ مسلم لیگ (ن)کے کارکن نظر آرہے ہیں اور میں نے آزاد کشمیر میں ایسا جلسہ کبھی نہیں دیکھا انہوں نے کہاکہ دھیر کوٹ کے عوام بھاگنے والوں کے تمام راستے بند کر دیئے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ عوام کی خدمت نہ کرنیوالوں سے ایسا ہی انتقام لیا جاتا ہے ٗعوام نے محمد نوازشریف کی محبت میں راستے بند کیے ہیں انہوں ے کہاکہ محمد نوازشریف کے پاس کشمیریوں کو آزادی دینے کا نسخہ موجود ہے کیونکہ محمد نوازشریف عوام کے دلوں میں بستا ہیپرویز رشید نے کہاکہ عوام کے دلوں میں بسنے والے لیڈر سے مخالفین کو خوف آتا ہے ٗ21جولائی کو شیر پر مہر لگاکر محمد نوازشریف سے عملی محبت کا ثبوت دیا جائے پرویز رشید نے کہاکہ منگل کو یوم الحاق پاکستان بھی منائیں گے اور عوام سے ووٹ بھی مانگیں گے ٗعوام 21جولائی کو دھرنوں اور سازش کی سیاست کرنیوالوں کو پیغام دیں۔

(جاری ہے)

وزیراطلاعات نے کہاکہ پیپلزپارٹی کے 5سالہ دور حکومت میں نیلم جہلم منصوبہ مکمل نہیں ہوسکا ٗ دھرنوں اور سازشوں سے ترقیاتی منصوبوں کا راستہ روکنے کی کوشش کی گئی۔ انہوں نے کہاکہ 21جولائی دھرناسیاست مردہ باد کا پیغام ہے ٗنوازشریف کی قیادت میں ترقی کا سفر نہیں رکے گا ٗانہوں نے کہاکہ تبدیلی دھرنوں سے نہیں بلکہ پرچی سے آئے گی۔پرویزر شید نے کہاکہ دھرنا،سیاست،مکر،جھوٹ اور فراڈ سے تبدیلی نہیں آتی۔

انہوں نے کہاکہ مسلم لیگ (ن )پرچی سے آزادکشمیر میں کامیاب ہوگی انہوں نے کہاکہ دھیرکوٹ ورکرزکنونشن میں آزادکشمیر کی ترقی اور خوشحالی کے لیے دعا کی گئی۔کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے آصف کرمانی نے کہاکہ دھیرکوٹ میں آج ہر طرف شیر ہی شیر نظر آرہا ہے ٗدوسری جماعتوں کے فصلی بٹیرے اپنے بلوں میں گھس چکے ہیں انہوں نے کہاکہ دھیر کوٹ کے عوام کا پیار ہمیشہ کے لیے یاد رہے گا انہوں نے کہاکہ دھیرکوٹ کے عوام کا حق لوٹنے والوں کا سایہ بھی ان کا ساتھ چھوڑ چکا ہے ٗ21جولائی کیلئے دھیرکوٹ کی عوام نے آج ہی فیصلہ دیدیا ہے ٗانہوں نے کہاکہ دھیر کوٹ میں عوام کا بڑا اجتماع مسلم لیگ ن کی جیت کا ثبوت ہے آصف کرمانی نے کہاکہ دھیر کوٹ کے عوام سیاسی بدکرداروں کو ہمیشہ کیلئے دفن کردینگے ٗمحمد نوازشریف ترقی کی علامت ہیں ٗتعلیم،ترقی اور روشنی مسلم لیگ ن کامنشور ہے ٗمسلم لیگ ن کی مقبولیت سے خائف لوگوں نے ریلیوں پر فائرنگ کی آصف کرمانی نے کہاکہ مودی لائن آف کنٹرول کے پار کشمیریوں پر مظالم ڈھارہا ہے ٗچودھری مجید آزادکشمیر میں کشمیریوں کو شہید کررہا ہے ٗچودھری مجید لاشوں کی سیاست کے ذریعے مقبوضہ کشمیر کیلئے کیا پیغام دینا چاہتے ہیں؟مسلم لیگ ن جیت کر آزادکشمیر میں ترقی اور خوشحالی کا دور لائیگی۔

ڈاکٹر آصف کرمانی نے کہاکہ کوہالہ کے پل پر جو محبت ملی وہ کہیں بھی نہیں ملی ٗوہ دن دور نہیں جب مقبوضہ اور آزادکشمیر کے درمیان پل بنے گا انہوں نے کہاکہ عوام وعدہ کریں دھیرکوٹ کو نوازشریف کی قیادت میں جنت نظیر بنائینگے ٗسیاسی بھگوڑوں اور یتیموں کی شکست آزادکشمیرکے چپے چپے پر لکھی جاچکی ہے ٗاقتدار میں آکر شہید کارکنوں کی جوڈیشل انکوائری خود کروائیں گے۔آصف کرمانی نے کہاکہ چیف الیکشن کمشنر صدر آزادکشمیر کے پروٹوکول کانوٹس لیں ٗدھیرکوٹ کو خوبصورت سیاحتی مرکز بنایا جائیگا۔