اسلام آباد سمیت پنجاب ،خیبرپختونخوااورآزادکشمیر میں بارش سے موسم خواشگوار

گرمی اور لوڈشیڈنگ کے ستائے شہریوں کے چہرے بارش میں خوشی سے دمک اٹھے اسلام آباد سمیت پنجاب ،خیبرپختونخوا،آزادکشمیر، فاٹا، اسلام آباد، گلگت بلتستان میں بارش کا امکان، مالاکنڈ، ہزارہ ڈویژن، گلگت بلتستان اور کشمیر میں بعض مقامات پر لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ

اتوار 24 جولائی 2016 11:31

اسلام آباد/لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔24 جولائی- 2016ء ) اسلام آباد سمیت پنجاب ،خیبرپختونخوااورآزادکشمیر میں بارش سے موسم خواشگوار ہوگیا ،گرمی اور لوڈشیڈنگ کے ستائے شہریوں کے چہرے بارش میں خوشی سے دمک اٹھے ۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آئند چوبیس گھنٹوں میں راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور، سرگودھا ڈویژن ، مالاکنڈ، ہزارہ، پشاور، کوہاٹ، مردان ، بنوں، ڈی آئی خان ڈویژن ، سبی، نصیرآباد، قلات ڈویژن)، فاٹا، اسلام آباد، گلگت بلتستان اورکشمیر میں چند مقامات پر تیز ہواوٴں اور گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے۔

مالاکنڈ، ہزارہ ڈویژن، گلگت بلتستان اور کشمیر میں بعض مقامات پر لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ہے ۔ آئندہ 48گھنٹوں میں راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور، سرگودھا ڈویژ ن)، پشاور، کوہاٹ، مردان ڈویژن،مکران، سبی، قلات ڈویژن ، اسلام آباد، فاٹا اورکشمیر میں چند مقامات پر تیز ہواوٴں اور گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے۔

(جاری ہے)

ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔

سندھ کے ساحلی علاقوں میں بھی ہلکی بارش/بوندا باندی کا امکان ہے ۔ گزشتہ24گھنٹوں میں ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اورمرطوب رہا تاہم راولپنڈی، گوجرانوالہ، فیصل آباد، سرگودھا، لاہور ڈویژن ، اسلام آباد اور کشمیرمیں کہیں کہیں تیز ہواوٴں اور گرج چمک کیساتھ بارش ہوئی۔ سب سے زیادہ بارش سرگودھا70، اسلام آباد (سیدپور40، زیروپوائنٹ30، گولڑہ15 ، بوکرہ01)، لاہور سٹی 26، گجرات13، کامرہ 11، راولپنڈی ( شمس آباد09، چکلالہ02)، مری 08، ٹوبہ ٹیک سنگھ 07، منڈی بہاوٴلدین06، فیصل آباد05، سیالکوٹ(ائیرپورٹ04، سٹی02)، جہلم02،پارہ چنار 08، بالاکوٹ 04، مظفر آباد 23، راولاکوٹ04، گڑھی دوپٹہ 02 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔

گزشتہ روز ریکارڈ کیے گئے گرم ترین مقامات کے درجہ حرارت میں دالبندین46، نوکنڈی 45، دادو، بھکر، پنجگور، تربت43، نورپورتھل، چلاس، پڈعیدن، شہید بینظیرآباد42 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔