وزیراعظم نوازشریف پاکستان اورکشمیرکامستقبل ہیں‘وہ کشمیرکی آزادی کے لیے بھی فیصلہ کن کرداراداکریں گے ‘نوازشریف بھی کشمیری ہیں اورکشمیریوں کوان سے بے پناہ توقعات ہیں

سابق اُمیدواراسمبلی مسلم لیگ (ن) آزادکشمیروایکشن فورم متاثرین منگلاڈیم کے صدر راجہ نہیب ٹھاکر کی صحافیوں سے گفتگو

منگل 16 اگست 2016 16:36

میرپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔16 اگست ۔2016ء) سابق اُمیدواراسمبلی پاکستان مسلم لیگ ن آزادکشمیروایکشن فورم متاثرین منگلاڈیم کے صدر راجہ نہیب ٹھاکر نے کہاہے کہ وزیراعظم نوازشریف پاکستان اورکشمیرکامستقبل ہیں وہ کشمیرکی آزادی کے لیے بھی فیصلہ کن کرداراداکریں گے نوازشریف بھی کشمیری ہیں اورکشمیریوں کوان سے بے پناہ توقعات ہیں‘مقبوضہ کشمیرکی عوام آزادی کی جنگ لڑرہی ہے اور اس طرف آزادکشمیرکی عوام پی پی پی کے پانچ سالہ دورمیں انصاف کے حصول کی جنگ لڑتی رہی ن لیگ حکومت کے قیام سے خطہ کی عوام کوانصاف ملے گا۔

ان خیالات کااظہار سابق اُمیدواراسمبلی پاکستان مسلم لیگ ن آزادکشمیروایکشن فورم متاثرین منگلاڈیم کے صدر راجہ نہیب ٹھاکرنے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم ن لیگ وفاق کی علامت بن چکی ہے نوازشریف واحدقومی لیڈرہیں آزادکشمیرمیں ن لیگ کی کامیابی نوازشریف کی عوامی خدمت کے صلہ میں ہوئی آزادکشمیرمیں بھی موٹرویزبنیں گی ۔

وزیراعظم آزادکشمیرراجہ فاروق حیدر خان نے جو کابینہ بنائی ہے اس پرہمیں فخر محسوس کرتے ہیں لیکن ہم وزیراعظم آزادکشمیر سے یہ مطالبہ کرتے ہیں کہ سابق وزیرحکومت راجہ نصیر احمد خان کو بھی آزادکشمیر کابینہ میں شامل کریں کیونکہ پاکستان مسلم لیگ ن کی جماعت کو آزادکشمیرمیں مضبوط کرنے کیلئے ان کی خدمات لائق تحسین ہیں اس لئے راجہ نصیر احمدخان کو بھی آزادکشمیر کابینہ میں شامل کیا جائے ۔

تا کہ وہ آزادخطہ کی تعمیر و ترقی کے لئے اپنا کرداراداکرسکیں۔ راجہ نہیب ٹھا کر نے مزیدکہا کہ سالار جمہوریت سردارسکندرحیات خان آزادکشمیر کی تعمیر وترقی کے ہیرو ہیں ہم اُمیدکرتے ہیں کہ وزیر مال سردارفاروق سکندر اپنے والد کے مشن کو آگے لیکر جائیں گے۔اور آزادخطہ میں تعمیر وترقی کا انقلاب برپا کرینگے۔مسلم لیگ ن عوامی جماعت ہے اور عوام کی توقعات پر ہر صورت پورا اترے گی عوام سے الیکشن کے دوران جو وعدے کیے ان کو ہر صورت میں حل کیا جائیگا۔انہوں نے مزید کہا کہ متاثرین منگلا ڈیم کے مسائل مسلم لیگ ن کی حکومت ترجیح بنیادوں پرحل کریگی ۔