مقبوضہ کشمیر میں ہونے والے بھارتی ظلم وستم کا بھارتی حکمرانوں سے بھرپورحساب لیا جائے گا، راجہ فاروق حیدر خان

ریاست کے عوام اور حکومت سر ینگر میں پاکستانی سبز ہلالی پرچم لہرانے تک مقبوضہ کشمیر کے عوام کے شانہ بشانہ رہیں گے اب سری نگر ہی ساری ریاست کا دارلحکومت ہو گا ۔مقبوضہ کشمیر کے بے گناہ لوگوں کا انتقام نریندر مودی سے لیں گے ، یوم مذمت کے موقع پر خطاب

منگل 23 اگست 2016 18:06

چناری /چکوٹھی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔23 اگست ۔2016ء) وزیر اعظم آزاد حکومت ریاست جموں وکشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان نے اپنے حلقے کے پہلے دورہ کو تحریک آزادی کشمیر کے نام کرتا ہوں اور لائن آف کنٹرول پر کھڑے ہو کر یہ عہد کرتا ہوں کہ مقبوضہ کشمیر میں ہونے والے بھارتی ظلم وستم کا بھارتی حکمرانوں سے بھرپورحساب لیا جائے گا ۔

ریاست کے عوام اور حکومت سر ینگر میں پاکستانی سبز ہلالی پرچم لہرانے تک مقبوضہ کشمیر کے عوام کے شانہ بشانہ رہیں گے اب سری نگر ہی ساری ریاست کا دارلحکومت ہو گا ۔مقبوضہ کشمیر کے بے گناہ لوگوں کا انتقام نریندر مودی سے لیں گے ۔مودی کا ہر جگہ پیچھا کریں گے اب بیرونی دنیا میں کشمیری عوام نریندر مودی کوخطاب نہیں کرنے دیں گے ۔

(جاری ہے)

تحریک آزادی کے بیس کیمپ کی حکومت اور عوام مقبوضہ کشمیر کے عوام کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں ۔

مقبوضہ کشمیر میں جاری تحریک آزادی اب کامیابیوں سے ہمکنار ہو کر رہے گی ۔آزادی کی اس تحریک کا راستہ نہیں روکا جا سکتا ۔کارکنوں کے حقوق کا تحفظ عوام کی فلاح وبہبود گڈ گورننس اور میرٹ حکومت کی اولین ترجیحات ہیں۔ عوام سے کئے گئے تما م وعدوں پر سو فیصد عملد رآمد کو یقینی بنائیں گے ان خیالات کا اظہار وزیر اعظم آزاد کشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان نے ہٹیاں بالا ،چناری اور چکوٹھی میں یوم مذمت کے موقع پر منعقدہ ریلیوں اور جلسوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔

اس موقع پر امیر جماعت اسلامی آزاد کشمیر ممبر اسمبلی عبدالرشید ترابی ، وزیر تعلیم بیرسٹرافتخار گیلانی ، ممبر اسمبلی آزاد جموں وکشمیر ڈاکٹر مصطفی بشیرآل پارٹیز حریت کانفرنس کے راہنما غلام محمد صفی ، نائب امیر جماعت اسلامی ڈاکٹر محمد مشتاق ، ضلعی صدر راجہ محمد فرید خان ، صدر خواتین ونگ غزالہ اشرف، خالد لطیف ، مرزا آصف مغل ، ڈاکٹر منیر ہمدانی ، سید محمد اسلم کاظمی ، محمد رفیع عباسی ، میجر(ر) گل زمان ، منشی ارشد ، راجہ صداقت ، راجہ عاطف ، خورشید اظہر ، سیاسی و سماجی راہنما حاجی علی زمان اور دیگر مقررین نے بھی خطاب کیا جبکہ اس موقع پر ممبر کشمیر کونسل انجینئر رفاقت اعوان،چوہدری منظور احمد ، مسلم لیگ ن خواتین ونگ ، مسلم لیگ ن ٹریڈ ونگ کے راہنماؤں ، مسلم لیگ کے سیاسی وسماجی راہنماؤں ، خواتین ، وکلاء، میڈیا طلباو طالباتاور سول سوسائٹی کی ایک کثیر تعداد بھی موجود تھی۔

۔ آل پارٹیز حریت کانفرنس کے چیئرمین غلام محمد صفی،وزیر ہائیر ایجوکیشن بیرسٹر افتخار علی گیلانی اور امیر جماعت اسلامی ممبراسمبلی عبدالرشید ترابی ممبر اسمبلی ڈاکٹر مصطفی بشیرممبر کشمیر کونسل رفاقت اعوان بھی اس دورہ کے دوران وزیراعظم کے ہمراہ تھے ۔ عوامی اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کے حریت پسند عوام کو یقین دلاتا ہوں کے تحریک آزادی کے بیس کیمپ کی حکومت ،عوام اور پاکستان کی حکومت جبکہ 20کروڑ پاکستانی عوام ان کے ساتھ کھڑے ہیں ۔

وزیراعظم آزاد کشمیر نے کہا کہ کشمیریوں کی انقلاب انگیز قربانیوں اور جدوجہد میں کشمیر ایشو کا دنیا کا فلیش پوائنٹ بنا دیا ہے ۔کشمیر کی آزادی کا وقت آپہنچا ہے ۔مقبوضہ کشمیر سے بھارت کا غیر قانونی تسلط ختم ہو کر رہے گا ۔وزیراعظم نے کہا کہ تحریک آزادی ہماری اولین ترجیح ہے ۔ہم مقبوضہ کشمیر کے عوام کو تحریک کے کسی بھی مرحلے پر تنہائی کا احساس نہیں ہونے دیں گے ۔

مقبوضہ کشمیر کے عوام ہمارے وجود کا حصہ ہیں ۔ہمارے دل مقبوضہ کشمیر کے بھائیوں کے ساتھ دھڑکتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ دونوں اطراف کے کشمیریوں کو جدا کرنے والی خونی لکیر مٹ کر رہے گی ۔وزیراعظم آزادکشمیر نے اس موقع پر کہا کہ آزادکشمیر کے عوام نے مسلم لیگ (ن) کو بھاری اکثریت سے کامیابی دلائی ۔ہم عوام کے شکر گزار ہیں کہ جنہوں نے وزیراعظم پاکستان کے ویژن کے مطابق مسلم لیگ (ن) کو بھاری مینڈیٹ سے کامیاب کروایا ۔

عوام سے وعدہ کرتا ہوں کہ اللہ تعالیٰ نے جس منصب پر فائز کیا آزادکشمیر کے عوام کو کبھی مایوس نہیں کروں گا ۔آزادکشمیر میں انصاف پرمبنی معاشرہ قائم کریں گے ۔عوام کی ماضی کی محرومیوں کا ازالہ کریں گے ۔آزادکشمیر سے کرپٹ کلچر کا خاتمہ کر کے رہیں گے اور آزادکشمیر کے پڑھے لکھے نوجوانوں کو کرپٹ مافیا کا ایندھن نہیں بننے دیں گے ۔آزادکشمیر کے استحصالی نظام کو بدل کر رکھ دیں گے ۔

جماعت اسلامی کے امیر ممبر اسمبلی عبدالرشید ترابی نے کہا کہ جماعت اسلامی نے انتخابی عمل کے دوران بھرپور انتخابی مہم چلائی جس سے مسلم لیگ (ن) کو واضح کامیابیاں حاصل ہوئیں ۔انہوں نے کہا کہ ہم حکومت کے ساتھ ہیں اورعظیم مقاصد کے حصول کے لیئے جماعت اسلامی مسلم لیگ (ن) کے ساتھ رہے گی ۔انہوں نے کہا کہ فاروق حیدر کی قیادت میں ریاست کے عوام کی خوشحالی کے لئے بھر پور کر دار ادا کریں گے ۔

آل پارٹیز حریت کانفرنس کے چیئرمین غلام محمد صفی نے کہا کہ وزیراعظم آزادکشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان کی قیادت میں ہمیں یقین ہے کہ ن لیگ کی حکومت تحریک آزادی کشمیر کے حوالے سے اپنا بھرپور کردار ادا کرے گی اور مسئلہ کشمیر کو بین الاقوامی سطح پر اجاگر کرے گی ۔انہوں نے کہا کہ ریاست کی حکومت فاروق حیدر کی قیادت میں تحریک آزادی کی کامیابی اور اس کے پاکستان کے ساتھ الحاق تک اپنی جدوجہد جاری رکھے گی ۔

انہوں نے کہا کہ عالمی برادری ہندوستان ، مقبوضہ کشمیر کے عوام پر ظلم و ستم کا نوٹس لے اور بھارت پر اپنا دباؤ ڈالیں کہ وہ مقبوضہ کشمیر کے عوام کو ان کا پیدائشی حق دے ۔وزیراعظم آزادکشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان نے امیر جماعت اسلامی عبدالرشید ترابی اور آل پارٹیز حریت کانفرنس کے چیئرمین غلام محمد صفی کے ہمراہ مذمت مارچ کی قیادت کی ۔

اس موقع پر مارچ کے شرکاء نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے خلاف نعرے لگائے اور مقبوضہ کشمیر کے عوام سے بھرپور یکجہتی کا اظہار کیا ۔چکوٹھی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم آزادکشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان نے مقبوضہ کشمیر کے حریت پسند عوام کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کے عوام خطہ کی سب سے بڑی فوجی قوت کے سامنے پاکستان زندہ باد کے نعرے لگا رہے ہیں اور پاکستانی پرچم کو سربلند کر رہے ہیں ۔

وزیراعظم نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کے حریت پسند عوام کے گرم لہو کے ساتھ آزادکشمیر کے عوام کا لہو بھی شامل کریں گے ۔کسی بھی لمحے آزادکشمیر کے عوام لائن آف کنٹرول عبور کر سکتے ہیں۔وزیراعظم نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کے عوام کی بھارتی جارحیت میں آنکھیں ضائع ہوئی ہیں ۔آزادکشمیر کے عوام اپنی آنکھیں انہیں عطیہ کریں گے ۔مقبوضہ کشمیر کے عوام ہمارے وجود کا حصہ ہیں ۔

ان کا درد ہمارے دل کا درد بن چکا ہے ۔ہندوستانی وزیراعظم نریندر مودی کو مخاطب کرتے ہوئے کنٹرول لائن پر کھڑے ہو کر کہتا ہوں کہ مودی ہندوستان کی تباہی کا باعث بنے گا ۔بھارتی وزیراعظم مودی سن لے کہ آزادکشمیر میں اس کی قبر بنائیں گے ۔وزیراعظم آزادکشمیر نے کہا کہ بھارت پاکستان کے معاشی اور سیاسی عدم استحکام کی جو ناپاک سازشیں کر رہا ہے وہ ناپاک بنائیں گے ۔

پاکستان اہل کشمیر کی منزل ہے ۔پاکستان کے استحکام و سلامتی کے لیئے کشمیری اپنے لہو کا آخری قطرہ تک بہا دیں گے ۔وزیراعظم آزادکشمیر نے کہا کہ کشمیر ایشوپر جرات مندانہ اور حقیقت پسندانہ موقف اختیار کرنے پر وزیراعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف اور آرمی چیف جنرل راحیل شریف کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں امیر جماعت اسلامی عبدالرشید ترابی نے کہا کہ تحریک آزادی بیش کیمپ کی حکومت مقبوضہ کشمیر کے عوام کی تحریک آزادی کے لیئے جو اقدامات کر رہی ہے اس سے کشمیریوں کی منزل قریب تر آئے گی اور کشمیری شہداء کا لہو رنگ لائے گا ۔

حریت کانفرنس کے چیئرمین غلام محمد صفی نے کہا کہ وزیراعظم آزادکشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان کے شکر گزار ہیں کہ انہں و نے تحریک آزادی کو اولین ترجیح قرار دیا اور تحریک آزادی کے اس نازک اور اہم مرحلے میں حریت کانفرنس سے مشاور ت کے ذریعے کشمیر ایشو کو انٹرنیشنلائز کرنے کے لیئے جو اقدامات اٹھائے ہیں اس سے مقبوضہ کشمیر کے عوام کے حوصلے بلند ہوں گے اور ان کی تحریک کو نیا جوش و جذبہ ملے گا ۔

وزیرہائیر ایجوکیشن بیرسٹر افتخار علی گیلانی نے کہا کہ کشمیر ایشو ہماری حکومت کی اولین ترجیح ہے ۔مقبوضہ کشمیر کے عوام کی آزادی بیس کیمپ کی حکومت اور عوام پر قرض ہے ۔بیس کیمپ کی حکومت اور عوام مقبوضہ کشمیر کے عوام کے ساتھ کھڑی ہے اور بھارت کے غیر قانونی تسلط کے خاتمے تک ان کے ساتھ کھڑے رہیں گے ۔