کراچی میں الطاف حسین کی پاکستان کے خلاف نعرے بازی، مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی جانب سے مظلوم کشمیریوں کی آواز کو دبانے کی کوشش ، پلان بھارتی حکومت اور الطاف حسین کے درمیان لندن میں طے ہوا ،ترجمان میڈیا واچ جموں وکشمیر

ہفتہ 27 اگست 2016 16:34

مظفر آباد ۔ 27 اگست (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔27 اگست۔2016ء) ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کا ایسے وقت میں کراچی کے اندر دہشت پھیلانا جبکہ دوسری جانب مقبوضہ کشمیر میں 50روز سے زائد عرصہ میں بھارتی افواج کی جانب سے انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی کیخلاف آواز کو دبا کر میڈیا کا رخ کراچی اور لندن کی طرف موڑ کر مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی درندگی کا منہ بولتا ثبوت ہے پلان بھارتی حکومت کے ترجمان اور الطاف حسین کے درمیان لندن میں طے ہوا، برطانوی حکومت کی جانب سے خاموشی لمحہ فکریہ ہے میڈیا واچ جموں وکشمیر کے ترجمان کے مطابق اس میں کوئی شک نہیں الطاف حسین ایم کیو ایم کے قائد کے علاوہ بھارت کا ایجنٹ ہے جس نے یہ ثابت کر دیا ہے کہ ایسے وقت جب مقبوضہ کشمیر میں بھارتی درندگی کا منہ بولتا ثبوت عالمی دنیا اور عوام کے سامنے ہے سرینگر اور کر فیو زدہ علاقوں میں پاکستانی جھنڈے لہرانے کا سلسلہ روز کامعمول بن گیا تھا جس کو روکنے کے لئے بھارتی خفیہ ایجنسی کے ایجنٹوں نے لندن میں الطاف حسین سے رابطہ کر کے وہاں حکومتی ترجمان نے ملاقات کی او ر کراچی واقعہ کا مکمل پلان تیارکر کے ٹھیک ایک ہفتے بعد کراچی میں دہشت گردی کی انتہا کردی میڈیا سنٹر پر حملہ سرکاری املاق کو نقصان پہچاناپلان کا حصہ تھا انھوں نے کہا کہ اس تمام تر دہشت گردی کا مقصد مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی جانب سے ہونے والی درندگی کو منظر عام پر نہ آنے کی وجہ سے کراچی واقعہ کو سامنے لایا گیا ہے تاکہ کشمیر میں ہونے والی بھارتی درندگی پر عالمی دنیا کی توجہ ہٹ سکے جو انسانی حقوق کی سب سے بڑی پامالی ہے انھوں نے کہا کہ حکومت پاکستان اس معاملے کولائٹ نہ لیں فوری طور پر الطاف حسین پرغداری کا مقدمہ درج کر کے انٹر پول کے ذریعے لندن سے پاکستان واپس لا کر اس کے خلاف کورروائی کی جائے انھوں نے کہا کہ کراچی کے واقعہ کی آڑ میں مقبوضہ کشمیر میں دوروز میں ظلم اور درندگی کی انتہا کر دی تھی جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے انسانی حقوق کی عالمی تنظیمیں اور میڈیا اپنا رول پلے کریں مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقو ق کی پامالی کو عالمی سطح پر اجاگر کر کے کشمیر یوں کے ساتھ اظہار یکجہتی منائے انھوں نے حکومت پاکستان سمیت آزادکشمیر کی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ایم کیو ایم کو دہشتگرد تنظیم قرار دے کر ان کے دفاتروں کو سیل کریں۔