مسئلہ کشمیر کو پس پشت ڈالنے کا رویہ دوہرا عالمی معیار ہے ‘امریکہ اور بھارت کے درمیان دفاعی تعلقات خطے میں بد امنی کو مزید فروغ دینگے جس سے عالمی امن کو خطرات لاحق ہیں ‘اقوام متحدہ مسلئہ کمسئلہ کشمیر کو پس پشت ڈالنے کا رویہ دوہرا عالمی معیار ہے ‘امریکہ اور بھارت کے درمیان دفاعی تعلقات خطے میں بد امنی کو مزید فروغ دینگے جس سے عالمی امن کو خطرات لاحق ہیں ‘اقوام متحدہ مسلئہ کشمیر حل کرنے کے لیے اپنا کردار ادا کرے

شمیر حل کرنے کے لیے اپنا کردار ادا کرے

بدھ 31 اگست 2016 16:06

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 31 اگست - 2016ء ) آزاد کشمیر اسمبلی کے سپیکر شاہ غلام قادر نے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر کو پس پشت ڈالنے کا رویہ دوہرا عالمی معیار ہے امریکہ اور بھارت کے درمیان دفاعی تعلقات خطے میں بد امنی کو مزید فروغ دین گے جس سے عالمی امن کو خطرات لاحق ہیں اقوام متحدہ مسلئہ کشمیر حل کرنے کے لیے اپنا کردار ادا کرے ۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے ایک بیان میں کیا، انھوں نے کہا کہ بھارت کے سابق حکمرانوں نے بھارت کو داخلی طور پر بین الاقوامی مداخلت سے بچائے رکھا، لیکن مودی سرکار تیز ترین دکھائی دیتی ہے۔

اس سے بھارت بھی عدم استحکام کا شکار ہوگا۔ پڑوسی ممالک کے ہوائی اڈے امریکہ استعمال کر ے گا، تو اس کی خود مختاری و سالمیت کیسے برقرار رہے گی، سپیکر نے کہا کہ مسلئہ کشمیر کا حل انتہائی ضروری ہے۔

(جاری ہے)

عالمی طاقتیں اس کے حل پر توجہ دیں ایٹمی طاقتیں خطے کو امن کا گہوارہ بنانے کے لیے مسلئہ کشمیر کے حل پر توجہ دیں اگر مسلئہ حل نہ ہوا تو پور ا خطہ تباہ کن جنگ کی لپیٹ میں آسکتا ہے سپیکر نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی جانب سے ڈھائے جانے والے بدترین مظالم کی شدیدمذمت کرتے ہوئے کہا کہ ظلم پھر ظلم ہے بڑھتا ہے تو مٹ جاتا ہے۔ آزادی کے حصول سے کشمیر ی عوام کو دنیا کی کوئی طاقت روک نہیں کر سکتی ۔