عوامی حلقوں کا وفاقی حکومت سے آزادکشمیر میں آٹے کی سبسڈی دینے کامطالبہ

بدھ 31 اگست 2016 16:06

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 31 اگست - 2016ء ) عوامی حلقوں نے وفاقی حکومت سے آزادکشمیر میں آٹے کی سبسڈی دینے کامطالبہ کردیا عوام کوسستا آٹا فراہم کرنے کیلئے گندم کے ریٹس کم کرے تاکہ آزادکشمیرکے عوام بلاتخصیص مستفید ہوسکیں آزادکشمیرکے عوام کوسبسڈی نہ دینا ظلم اورنانصافی کی انتہاء ہے پرائیویٹ مارکیٹ میں سرکاری آٹے کی نسبت پرائیویٹ مارکیٹ میں آٹا سستا فراہم ہورہاہے جس کی وجہ سے محکمہ خوراک کاآٹا شہری علاقوں میں فروخت نہیں ہورہا البتہ دور دراز علاقوں میں سرکاری آٹا ہی فروخت ہورہاہے کیونکہ وہاں پرائیویٹ مارکیٹ کاآٹا اضافی اخراجات پڑنے سے سرکاری آٹا کی نسبت مہنگا ہوجاتا ہے اسی وجہ سے سرکاری آٹا شہرکی نسبت دیہاتوں میں زیادہ فروخت ہوتاہے عوامی حلقوں کاکہناتھاکہ اپریل میں جب نئی فصل جس وقت آتی ہے توپرائیویٹ مارکیٹ سرکاری آٹے کی ریٹس سے سستی ہوجاتی ہے جس کی وجہ سے پرائیویٹ آٹے کی ڈیمانڈ زیادہ اورسرکاری آٹے کی ڈیمانڈ کم پڑ جاتی ہے دوردراز کے علاقوں میں محکمہ خوراک کاآٹا آسانی مل جاتاہے اس لئے لوگ سرکاری آٹے کی خرید کو ترجیح دیتے ہیں حکومت کوچاہئے کہ وہ حکومت پاکستان کے سامنے یہ معاملہ اٹھائے کیونکہ پنجاب میں گندم سستی ہے آزادکشمیر میں بھی گلگت بلتستان کی طرح تین سو روپے فی من کے ساتھ کمی کی جائے تاکہ آزادکشمیر کے عوام کوبھی آٹے پرسبسڈی مل سکے اس پرعملدرآمد کویقینی بنایاجائے ورنہ عوام اس ناانصافی کے خلاف سڑکوں پرنکل آئیں گے اوراحتجاج کریں گے ۔