بھارتی پولیس کے ڈر سے دریائے جہلم میں چھلانگ لگا کر شہید دانش سلطان کی نماز جنازہ میں ہزاروں لوگوں کی شرکت

بھارت کے خلاف اور آزادی کے حق میں فلک شگاف نعرے لگائے ٗبھارتی فورسز کا مظاہرین پر لاٹھی چارج ٗمتعدد زخمی

جمعہ 2 ستمبر 2016 21:08

سرینگر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔2 ستمبر ۔2016ء) مقبوضہ کشمیر میں دریائے جہلم میں ڈوب کر شہید ہونے والے 12سالہ دانش سلطان کی نماز جنازہ میں ہزاروں لوگوں نے شرکت کی ۔ کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق دانش نے جمعرات کی شام سرینگر کے علاقے پارمپورہ میں اس وقت دریا میں چھلانگ لگا دی تھی جب بھارتی پولیس اہلکار اسے پکڑنے کیلئے اسکا تعاقب کر رہے تھے۔

(جاری ہے)

دانش کی لاش جمعہ کی صبح دریا سے نکالی گئی جس کے بعد اسکا جسد خاکی کو جلوس کی صورت میں پارمپورہ سے مزار شہداء عید گاہ سرینگر لے جایا گیا۔ لوگوں نے اس موقع پر بھارت کے خلاف اور آزادی کے حق میں فلک شگاف نعرے لگائے۔ واقعے کے خلاف پارمپورہ میں لوگوں نے زبرددست احتجاجی مظاہرے کیے ۔ بھارتی فورسز کے اہلکاروں نے مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے شدید لاٹھی چارچ کیا اور آنسو گیس کے گولے داغے جس سے کم از کم دس مظاہرین زخمی ہو گئے پولیس نے متعدد مظاہرین کو گرفتار بھی کر لیا۔

متعلقہ عنوان :