موسم شجرکاری میں وزیراعظم آزادکشمیر اپنے آبائی ضلع میں شاہراہ سری نگر کے دونوں اطراف چیڑ کے درخت لگانے کے احکامات محکمہ جنگلات کو صاد کریں ،وزیراعظم فاروق حیدرخان خود سیاحت سے گہری دلچسپی رکھتے ہیں

سیکرٹری جنرل پاکستان گروپ آف جرنلسٹ سیدعدنان فاطمی کی میڈیا سے بات چیت

بدھ 7 ستمبر 2016 13:39

ہٹیاں بالا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔07 ستمبر۔2016ء) سیکرٹری جنرل پاکستان گروپ آف جرنلسٹ سیدعدنان فاطمی نے میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ موسم شجرکاری میں وزیراعظم آزادکشمیر اپنے آبائی ضلع میں شاہرائے سری نگر کے دونوں اطراف چیڑ کے درخت لگانے کے احکامات محکمہ جنگلات کو صاد کریں ،وزیراعظم آزادکشمیرراجہ فاروق حیدرخان خود سیاحت سے گہری دلچسپی رکھتے ہیں اوراس کے لیئے عملی اقدامات بھی کررہے ہیں اہلیان ہٹیاں کی اپیل ہے کہ وہ محکمہ کو حکم دے کر شاہرائے سری نگر کو دنیا کی خوبصورت شاہراہ کے لیئے کرداراداکریں گئے ضلع ہٹیاں بالا وجہلم ویلی سے خوبصورت جگہ کوئی نہیں ہے وزیراعظم آزادکشمیر راجہ فاروق حیدرخان کا تعلق بھی اسی ضلع سے ہے موسم گرما میں یہاں ہزاروں کی تعداد میں سیاح آتے ہیں سہولیات کی عدم دستیابی سے سیاح مشکلات کا شکار ہیں ریسٹ ہاؤس پکنک پوائنٹ نہ ہونے اور روڈوں کے مسائل کی وجہ سے سیاح ویلی کا رخ نہیں کرتے ہیں حکومت آزادکشمیرووزیراعظم آزادکشمیر نے جو انقلابی اصلاحات لائی اس پر انہیں مبارک باد پیش کرتے ہیں اور مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ اپنی آبائی ویلی میں سیاحت کے فروغ کے لیئے ہنگامی بنیادوں پر محکمہ کو انتظامات کرنے کے احکامات صادر فرمائیں اس کے علاوہ موجودہ موسم شجرکاری میں جہلم ویلی کو خوبصورت بنانے کے لیئے شاہرائے سری نگرکے دونوں اطراف شجرکاری چیڑھ،سفیدہ،دیار کے درختوں سے کروائی جائے تاکہ آئندہ چندسالوں میں شاہرائے سر ی نگر دنیا کی خوبصور ت ترین شاہراہ بن سکے اور ہٹیاں بالا میں سیاح رخ کریں انہون نے مزید کہا کہ محکمہ ٹریفک پولیس بھی سیاحوں کو تنگ نہ کرئے اس وجہ سے سیاح ویلی کا رخ نہیں کریں گئے محکمہ کے افراد جذبہ خیرسگالی کے تحت ان سے تعاون کریں ،ہماری دھرتی پرآنے والے سب ہمارے مہمان ہیں ان کو تنگ کرنے سے ہمارا نقصان ہوگا خصوصا نوجوان سیاحوں کے ساتھ تعاون کریں ضلعی انتظامیہ بھی اس اقدام میں اہلیان ہٹیاں بالا سے تعاون کرتے ہوئے سیاحت کوفروغ دینے میں مددکریں۔

۔۔