مضبوط ومستحکم پاکستان کشمیریوں کی آزادی کا ضامن ہے،بھارت مقبوضہ کشمیر میں کشمیریوں کے خون سے ہولی کھیلنا بند کرے

مسلم لیگ (ن) آزادکشمیر کے ممبر مرکزی مجلس عاملہ شیخ سراج منیرکی میڈیا سے بات چیت

جمعہ 9 ستمبر 2016 15:26

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔09 ستمبر۔2016ء) مسلم لیگ (ن) آزادکشمیر کے ممبر مرکزی مجلس عاملہ شیخ سراج منیر نے کہا ہے کہ مضبوط ومستحکم پاکستان کشمیریوں کی آزادی کا ضامن ہے،بھارت مقبوضہ کشمیر میں کشمیریوں کے خون سے ہولی کھیلنا بند کرے۔کشمیری بھارتی جارحیت کا ڈٹ کر مقابلہ کرنے کے ساتھ ساتھ پوری دنیا کو جو پیغام دے رہے ہیں عالم برادری کو خاموش نہیں رہنا چاہیے انہیں کشمیریوں پربھارتی مظالم نظرکیوں نہیں آرہے ہیں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہود و ہنود ‘ بھارت کے ایجنٹ انکے تنخواہ دار جو مملکت خداداد پاکستان کے خلاف مذموم عزائم کی تکمیل کیلئے سرگرم عمل ہیں‘ جو پہلے اندرون خانہ ملک دشمنوں کیساتھ مل کر پاکستان توڑنے کی بات کرتے تھے اب کھلم کھلا ملک دشمنی میں انتہاء کو پہنچ گئے ہیں‘ کسی بھی رعائت کے مستحق نہیں۔

(جاری ہے)

انکا ہر صورت قلع قمع اور صفایا ہونا چاہیے۔ ان کی جماعت کے اندر پرتشدد عسکری ونگ موجود ہیں۔ جس کے ثبوت واضح طور پر سامنے آگئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عوام الناس ہوں ‘ عسکری ادارے ہوں یا فلاحی ان کو ملک دشمن نقصان پہنچانے کا کوئی موقع ہاتھ سے نہیں جانے دیتے۔ الطاف حسین کو انٹر پول کے ذریعے پاکستان لا کر قرارواقعی سزا دی جائے۔ انہوں نے کہا کہ قومی سلامتی اور عزت و وقار کی خاطر حکومت‘ فوج اور دیگر ادارے یقینا ایک پیچ پر ہیں۔ مگر ملک کی چند ناکام سیاسی جماعتیں اندرون ملک افراتفری‘ دھرنا احتجاج کے ذریعہ امن کو تباہ کرنے کے ساتھ ساتھ ملک کی تیزی سے ترقی ہوئی ترقی کی راہ میں رکاوٹ کا باعث بن رہے ہیں جو دشمن کے عزائم کی تکمیل میں مددگار ثابت ہو رہے ہیں۔