مقبوضہ کشمیر میں کرفیو کے مسلسل 74 روز کے بعد بھی بھارت کے مظلوم عوام پر مظالم کا سلسلہ جاری

شوپیاں اور دیگر علاقوں میں مظاہرین پر طاقت کا وحشیانہ استعمال ‘ساتویں جماعت کی طالبہ شہید ‘100سے زائد افراد زخمی آنسو گیس کا شیل سکول میں گرنے سے آگ بھڑک اٹھی‘ عمارت کو نقصان پہنچا‘ہلاکتوں کی تعداد 105 ہو گئی‘ ہزاروں زخمی

منگل 20 ستمبر 2016 22:04

سرینگر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔20ستمبر ۔2016ء) مقبوضہ وادی کشمیر میں بھارتی فورسز کی طرف سے شوپیاں اور دیگر علاقوں میں مظاہرین پر طاقت کے وحشیانہ استعمال سے ساتویں جماعت کی ایک طالبہ شہید اور سو سے زائد افراد زخمی ہو گئے ہیں۔ اس تازہ شہادت سے جاری انتفادہ کے دوران شہید ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر 105ہو گئی ہے۔کشمیر میڈیاسروس کے مطابق سروس کے مطابق ضلع شوپیاں کے علاقے چھتواتن کے قریب بھارتی فورسز کی طرف سے مظاہرین پر طاقت کے وحشیانہ استعمال اور آنسو گیس کی شیلنگ سے خوشبو جان نامی طالبہ حرکت قلب بند ہونے سے جاں بحق ہو گئی۔

عینی شاہدین کے مطابق علاقے میں بھارتی فورسز کی طرف سے پھینکا گیا آنسو گیس کا شیل گورنمنٹ ہائی سکول میں گرنے سے آگ بھڑک اٹھی جس سے سکول کی عمارت کو شدید نقصان پہنچا۔

(جاری ہے)

ادھربھارتی فوجیوں نے اپنی ریاستی دہشت گردی کی ایک کارروائی کے دوران ضلع کپواڑہ کے علاقے ہندواڑہ میں ایک اور کشمیری نوجوان کو شہید کردیا ہے۔ سرینگر ،وائل ، گاندربل سوپور ، کولگام او روادی کشمیر کے دیگر علاقوں میں بھارتی فوجیوں اور پولیس اہلکاروں کی طرف سے مظاہرین پر پیلٹ گن اور ا?نسو گیس کے بے دریغ استعمال سے سو سے زائد فراد زخمی ہو گئے جن میں کئی کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ مختلف علاقوں سے سو کشمیری گرفتار بھی کر لئے گئے ہیں۔