نوازشریف کے اقوام متحدہ میں مسئلہ کشمیرپرتاریخی خطاب میں تحریک آزادی کشمیرمیں ایک نئی روح پھونک دی ہے‘سردار فاروق سکندر

بھارت کشمیریوں پرہونے والے مظالم سے باز نہ آیاتو بھارت کے لیے سکھ کا سانس لینا مشکل ہوجائے گابلکہ بھارت دنیامیں تنہاہوجائے گا

اتوار 25 ستمبر 2016 15:40

میرپور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 25 ستمبر - 2016ء) آزادکشمیرکے وزیرمال وبحالیات سردار فاروق سکندر اورسابق وزیر سردارمحمدنعیم خان نے مشترکہ بیان میں کہاہے کہ وزیراعظم پاکستان میاح محمدنوازشریف کے اقوام متحدہ میں مسئلہ کشمیرپرتاریخی خطاب میں تحریک آزادی کشمیرمیں ایک نئی روح پھونک دی ہے۔ بھارت کشمیریوں پرہونے والے مظالم سے باز نہ آیاتو بھارت کے لیے سکھ کا سانس لینا مشکل ہوجائے گابلکہ بھارت دنیامیں تنہاہوجائے گا۔

ان خیالات کااظہار وزیرمال وبحالیات سردار فاروق سکندر ، سابق وزیر سردارمحمدنعیم خان نے گذشتہ روز اپنے ایک مشترکہ اخباری بیان میں کیا۔ انھوں نے کہاکہ بھارت مقبوضہ کشمیرمیں دہشت گردی کا ارتکاب کررہاہے۔ بھارت پاکستان میں دہشت گردی کی سرپرستی اور معاونت کررہاہے۔

(جاری ہے)

بھارت اپنے بے بنیاد الزامات سے پاکستان کوبلیک میل نہیں کرسکتا۔ انھوں نے کہاکہ وزیراعظم پاکستان کے اقوام متحدہ میں تاریخی خطاب سے ساری دنیاکی توجہ مسئلہ کشمیرکی طرف مبذول ہوگئی ہے۔

وزیراعظم پاکستان کے خطاب سے بھارت کو سمجھ آجانی چاہیے کہ کشمیرپاکستان کی شہ رگ ہے۔ کشمیریوں اور پاکستانیوں کے دل ایک ساتھ دھڑکتے ہیں۔ انھوں نے کہاکہ پاکستان کو برما نیپال سمجھنے والے 1965 کی جنگ کو نہ بھولیں۔ انھوں نے کہاکہ وزیراعظم پاکستان کے آزادکشمیرکے ترقیاتی بجٹ کے اضافے اور دورہ آزادکشمیر کے عندیہ سے اہلیان کشمیرمیں خوشی کی لہردوڑ گئی ہے۔