پیپلز پارٹی کے دور حکومت میں کشمیری عوام کی بلا تخصیص خدمت کی گئی‘اختر پرویز اعوان

بلدیاتی انتخابات ہوئے تو پیپلز پارٹی ریاست بھر میں بھرپور طریقے سے الیکشن میں حصہ لے گی

اتوار 25 ستمبر 2016 15:40

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 25 ستمبر - 2016ء) پی پی آزادکشمیر کے رہنما ممبر آزاد جموں و کشمیر کونسل اختر پرویز اعوان نے کہا ہے کہ قائد اعوام ذوالفقار علی بھٹو شہید نے کشمیر کے لیے ہزار سال تک جنگ لڑنے کا اعلان کر کے کشمیر کو جو اہمیت دی اور مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے جس کٹمنٹ کا اظہار کیا اس کی مثال نہیں ملتی،مسئلہ کشمیر انتہائی نازک مرحلہ سے گزر رہا ہے ان حالات میں پوری قوم کو نظریہ بھٹو پر عمل پیرا ہونا پڑیگا۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہارانہوں نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے دور حکومت میں کشمیری عوام کی بلا تخصیص خدمت کی گئی ،میڈیکل کالج،شاہرات،تعلیمی اداروں کی اپ گریڈیشن ،آئی ٹی یونیورسٹی کا قیام اور وویمن یورنیورسٹی سمیت یونیورسٹی کے ضلعی سطح پر کیمپس کا قیام تاریخی اقدام ہے انہوں نے کہا کہ تعلیمی پیکج کا جائزہ لینے کے لیے قائم کی کمیٹی کو ختم کیا جائے ،اور عدلیہ کے فیصلوں سے دیئے گئے پیکج میں ردوبدل کر کے علاقائی کشیدگی سے گریز کیا جائے ،اختر پرویز اعوان نے کہا کہ بلدیاتی انتخابات ہوئے تو پیپلز پارٹی ریاست بھر میں بھرپور طریقے سے الیکشن میں حصہ لے گی ۔اور بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کریگی۔