مقبوضہ وادی میں کشیدگی جاری ، بھارتی فوج نے کھڑی فصلوں کو آگ لگا دی ، متعدد نوجوان گرفتار

پیر 3 اکتوبر 2016 16:12

سری نگر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔۔03 اکتوبر۔2016ء ) مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجی مظالم کے بعد 88روز بھی کشیدگی جاری ، بھارتی فوج نے کھڑی فصلوں کو آگ لگادی ،متعدد نوجوانوں کو گرفتارکرلیا گیا ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجی مظالم کے بعد 88روز بھی کشیدگی جاری ہے۔بھارتی فوج نے مقبوضہ کشمیر میں کھڑی تیار فصلیں جلا ڈالی ہیں ۔

(جاری ہے)

ذرائع کا کہنا ہے کہ کشمیری نوجوان کی گرفتار ی کیلئے بھارتی فوج نے مقبوضہ وادی میں گھروں پر کریک ڈان کیا جس کے بعد کئی ایکڑ پر کھڑی تیار فصلوں کو آگ لگا دی گئی ہے جبکہ کئی کشمیری نوجوانوں کو حراست میں لے لیا گیا ہے ۔ سری نگر ، کپواڑا ، بڈگام اور بانڈی پورہ میں قابض بھارتی فورسز نے گھروں پر دھاوا بول دیا ۔ چادر کا تقدس پامال کرتی بھارتی فورسز زبردستی گھروں میں گھس گئی ۔ کٹھ پتلی انتظامیہ نے کرفیو نافذ کر رکھا ہے ۔ تعلیمی ادارے ، کاروبار ، پبلک ٹرانسپورٹ بند ، لوگوں کوجبرا گھروں میں محصور کر دیا گیا ہے ۔ ادھر حریت قیادت کی اپیل پر بھارتی مظالم کے خلاف احتجاجی ہڑتال کی کال میں چھ اکتوبر تک توسیع کی گئی ہے ۔

متعلقہ عنوان :