ایک اور معصوم بچے شہید جنید احمد کے قتل پر محمد یوسف نقاش کا انتہائی رنج و غم کا اظہار

اقوام متحدہ اور عالمی برادری سے کشمیر کی گھمبیر صورت حال پر خاموشی توڑنے کی اپیل دوہرائی

ہفتہ 8 اکتوبر 2016 16:51

سرینگر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔۔08 اکتوبر۔2016ء) کل جماعتی حریت کانفرنس کے سینئر رہنما اور اسلامک پولیٹکل پارٹی جموں کشمیر کے سربراہ محمد یوسف نقاش نے ایک اور معصوم بچے ۱۳ سالہ شہید جنید احمد کے قابض فورسز کے ہاتھوں قتل پر انتہائی رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس میں کوئی شک و شبہ نہیں کہ قابض فورسز کو معصون بچوں کے قتل و غارت گری کرنے کی کھلی چھوٹ دی گئی ہیں ۔

۱۳ سالہ شہید جنید احمد کو فورسز نے جمعہ کی شام کو پیلٹ کا نشانہ بنا دیا اور وہ سورہ میڈیکل انسٹچوٹ میں صبح ۴ بجے دم توڑ گیا۔اخبار کیلئے جاری بیان میں نقاش نے شہید جنید احمد کی میت اٹھانے والوں پر بے تحاشا شلنگ کرنے کی کاروائی کو سراسر غیر انسانی بے حد مظلومانہ قرار دیا۔ اس شلنگ سے کئی اور افراد شدید طور زخمی بھی ہوئے۔

(جاری ہے)

انہوں نے اقوام متحدہ اور عالمی برادری سے اپیل دوہرائی کہ وہ کشمیر میں ہورہی نہ تھمنے والی قتل و غارت پر روک لگانے کے سلسلے میں عملی اقدامات اُٹھائیں۔

حریت رہنما نے ریاست کے اطراف و اکناف میں قابض فورسز کی طرف سے پھیلائے گئے خوف و دہشت کے ماحول اور عوام پر ہورہے مسلسل ظلم و جبر کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اقوام عالم سے اپیل دوہرائی کہ وہ کشمیر کی گھمبیر صورت حال پر اپنی خاموشی توڑے اور اس مسلئے کو حل کرنے میں اپنا کردار ادا کریں۔محمد یوسف نقاش نے کہا کہ بھارتی حکام اور ان کے کٹھ پتلی کو یہ بات ذہن نشین کرلینی چاہئیے کہ کشمیری عوام کسی بھی حال میں اپنی جائز جدوجہد کو ترک نہیں کریں گے بلکہ اپنے حق خود ارادیت کو حاصل کرنے کیلئے احتجاج اوربھارتی ناجائز قبضے کے خلاف جدوجہد جاری و ساری رکھیں گے۔

متعلقہ عنوان :