Live Updates

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم ٗ عمران خان کی چوہدری سرور کو اہم ٹاسک دے کر برطانیہ جانے کی ہدایت

ہفتہ 8 اکتوبر 2016 18:38

سرینگر (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 8 اکتوبر- 2016ء) مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم اور جارحیت پر تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان نے چوہدری سرور کو اہم ٹاسک دے کر برطانیہ جانے کی ہدایت کر دی ۔

(جاری ہے)

میڈ یا رپورٹس کے مطابق عمران خان نے چوہدری سرور کو ہدایت کی ہے کہ وہ برطانیہ جا کر کشمیر کے معاملے پر لابنگ کریں ۔چوہدری سرور کل برطانیہ کے لیے روانہ ہونگے جہاں وہ برطانوی ،اسکاٹش اور یورپی پارلیمنٹ میں مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کے خلاف قرار دادیں پیش کریں گے ۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات